مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے بدھ کو دارالحکومت دہلی میں کانگریس کی چیئرپرسن سونیا گاندھی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں سونیا گاندھی اور ممتا بنرجی کے علاوہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی بھی موجود تھے۔ سونیا گاندھی اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ کے درمیان ملاقات پہلے سے طے تھی اور سمجھا جاتا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف مل کر لڑنے کی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
یاد رہے کہ ممتا بنرجی نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کی تھی۔
مزید پڑھیں؛ سونیا گاندھی، اروند کجریوال اور جاوید اختر سے ملاقات کریں گی ممتا
بتایا جا رہا ہے کہ سونیا گاندی سے ملاقات کے بعد ان کے پروگرام میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سمیت دیگر متدد رہنمائوں کے ساتھ ان کی ملاقات طے ہے۔