ETV Bharat / city

افغانی شہری کو جرمانہ ادا کیے بغیر باہر جانے کی اجازت نہیں: دہلی ہائی کورٹ - Afghan citizen not allowed to go out without paying fine, Delhi High Court

دہلی ہائی کورٹ نے افغانی شہری پر 13 لاکھ روپے کی جرمانے کے بغیر افغانستان جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

DL_NDL_HCAfghani_01_DL10008
دہلی ہائی کورٹ
author img

By

Published : Sep 9, 2021, 12:38 PM IST

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے ایک افغانستانی شہری کے اوپر لگائے گئے جرمانے کے 13 لاکھ روپے جمع کیے بغیر افغانستان جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ جسٹس مکتا گپتا کی بینچ نے کہا کہ درخواست گزار کے خلاف متعلقہ اتھارٹی کا حکم درست ہے۔

کورٹ نے کہا کہ افغانستان میں موجودہ حالات کے پیش نظر درخواست گزار کے بھارت لوٹنے کی امید کافی کم ہے۔ درخواست گزار اپنے ساتھ کچھ خاص دوائیوں کو غلط طریقے سے لے جاتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔

سماعت کے دوران درخواست گزار کی طرف سے کہا گیا کہ اس کے 11 بچے ہیں اور پہلی اہلیہ کی موت دہشت گردوں کے حملے میں چلی گئی، جس کے بعد پورے کنبے کی دیکھ بھال اس کی ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں: کٹھوعہ: پولیس نے ایک افغان شہری کو گرفتار کیا

درخواست گزار افغان شہری نے کہا کہ اب وہ اپنا سامان چھُڑانا نہیں چاہتا، اس لیے اسے اپنے خلاف عائد جرمانہ ادا کرنے کے لیے نہیں کہا جانا چاہیے۔ لیکن عدالت نے اس کی دلیل مسترد کردی۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی نئی ​​حکومت 11 ستمبر کو حلف اٹھائے گی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.