ETV Bharat / city

نرسری سے بارہویں جماعت کی تعلیمی سرگرمیوں کے لئے ایکشن پلان تیار: سسودیا

دہلی حکومت نے تعلیمی سیشن 22-2021کے لئے سرکاری اور حکومتی امداد یافتہ اسکولوں میں آن لائن تعلیمی سرگرمیوں کے آپریشن اور نفاذ کے تعلق سے سرکیولر جاری کیا ہے۔

وزیرتعلیم منیش سسودیا
نرسری سے بارہویں جماعت کی تعلیمی سرگرمیوں کے لئے ایکشن پلان تیار: سسودیا
author img

By

Published : Jun 26, 2021, 8:27 PM IST

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیرتعلیم منیش سسودیا نے ہفتہ کو کہا کہ عالمی وبا کے حالات معمول پر آنے تک اسکول بند رہیں گے لیکن آن لائن اور سیمی-آن لائن طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے اساتذہ اورطلباء کے درمیان وابستگی دوبارہ شروع ہو جائے گی۔

سسودیا نے کہا: ’’وبا کے سبب طالب علموں کی پڑھائی کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ رواں سال ہمیں نہ صرف بچوں کے لرننگ گیپ کو کم کرنے کی ضرورت ہے، بلکہ انہیں ذہنی و جذباتی سپورٹ دینے کی بھی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی طلباء کو ٹیچنگ لرننگ پروسیس کے لئے دوبارہ ذہنی طور سے تیار کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال طلباء کی تشخیص کے لئے ٹیچنگ اسٹریٹجی اوراسسمنٹ کے درمیان بہتر تال میل بناکر ایسے تشخیصی طریقوں کا استعمال کیا جائے گا جو سال کے آخر میں ایک بار ہونے والے امتحان پر سے ہمارے انحصارکو کم کرے گا۔

مزید پڑھیں: CBSE: طلباء کو ڈپلیکیٹ دستاویزات آن لائن ملیں گی

وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ ’’تعلیمی سیشن22-2021کے لئے بنائے گئے ایکشن پلان میں طلباء کے ٹیچنگ لرننگ کے عمل کو آسان بنانے کے لئے ایک موثر ایپروچ کو اختیارکیا گیا ہے جسے تین مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلا مرحلہ 28 جون سے شروع ہوگا۔ اس دوران اساتذہ اور اسکول کے سربراہ طلباء اور ان کے والدین سے رابطہ کریں گے، ان کے کانٹیکٹ ڈیٹیلز اپڈیٹ کریں گے، وہاٹسایپ گروپ بنائیں گے اور اسمارٹ فون، عام فون یا بغیر فون والے طلباء کی فہرست تیارکریں گے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’پانچ جولائی سے شروع ہونے والے دوسرے مرحلے میں اساتذہ اپنے طلباء سے ان کے ویل-بیئنگ، طلباء کی موجودہ صورت حال کو سمجھنے اور انہیں ذہنی اور اموشنل سپورٹ فراہم کرنے کا کام کریں گے اور نرسری سے آٹھویں تک کے کلاسز میں ورک شیٹ کے ذریعہ پڑھنے، لکھنے اور ریاضی کی عمومی سرگرمیوں کو شروع کریں گے۔

’’کلاس نو سے بارہویں میں بچوں کو آن لائن کلاسز اور ورک شیٹ کے ذریعہ پڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کے اموشنل ویل-بیئنگ پر توجہ دی جائے گی، جو جولائی کے آخر تک جاری رہے گا۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.