ETV Bharat / city

دہلی فسادات: '11 اقلیتی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچایا گیا'

آر ٹی آئی کا جواب دیتے ہوئے دہلی پولیس ڈپارٹمنٹ کے مطابق شمال مشرقی دہلی فسادات میں اقلیتی طبقے کے 11 اور اکثریتی طبقے کے دو عبادت گاہوں کو نقصان پہنچایا گیا.

Five questions were asked from the Delhi Police through RTI
دہلی فسادات: آر ٹی آئی کے مطابق 11 اقلیتی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچایا گیا
author img

By

Published : Jun 28, 2020, 9:48 PM IST

دراصل دہلی پولیس سے آر ٹی آئی کے ذریعہ اطلاع مانگی گئی تھی کہ دونوں مذہبوں کے عبادت گاہوں کی فہرست جاری کریں جنہیں فسادات کے دوران نقصان پہنچا ہوں حالانکہ دہلی پولیس نے کسی بھی عبادت گاہ کا پتا بتانے سے صاف انکار کر دیا ہے.

دہلی فسادات: آر ٹی آئی کے مطابق 11 اقلیتی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچایا گیا

واضح رہے کہ آر ٹی آئی کے ذریعے سے دہلی پولیس سے پانچ سوالات دریافت کیے گئے تھے.

1- شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فسادات میں کتنی مساجد، مدارس، درگاہ اور مندروں پر حملہ ہوا ان تمام کا پتا اور نام کی تفصیل دی جائے؟

2- حملوں سے متعلق کتنی ایف آئی آر درج کی گئی ہیں؟

3- ایف آئی آر پر کتنے افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان کے نام اور عمر بتائیں؟

4- گرفتاریوں میں کتنے افراد کو ضمانت پر چھوڑا گیا ان کے بھی نام بتائیں؟

5- ایف آئی آر میں سے کتنی ایف آئی آر میں چارج شیٹ داخل کی گئی ہے؟

Five questions were asked from the Delhi Police through RTI
آر ٹی آئی کے ذریعے سے دہلی پولیس سے پانچ سوالات دریافت کیے گئے
ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ایم اے رضوی کے دستخط شدہ جواب میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق 8 مساجد 2 مدرسہ اور ایک درگاہ کو نقصان پہنچایا ہے جبکہ 2 مندروں کو بھی نقصان پہنچا ہے البتہ دیگر سوال میں جب یہ معلوم کیا کہ ان کا پتہ اور شناخت بتائی جائے تو اس سے متعلق اطلاع دینے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا گیا کہ اس سے حالات خراب ہوسکتے ہیں اور سیکشن 8 (1) اے، جی، جے ایچ) کا حوالہ دیا گیا.

سوال نمبر دو کے جواب میں رپورٹ کے مطابق 11 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، سوال نمبر تین کے مطابق 31 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، سوال نمبر4 کے مطابق7 افراد کو فی الحال ضمانت پر چھوڑا گیا ہے اور سوال نمبر پانچ کے مطابق چار کیسز میں چارج شیٹ داخل کر دی گئی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.