ETV Bharat / city

دہلی کی منڈولی جیل میں کورونا سے موت - جیلوں میں کورونا کے کئی معاملے

کورونا وائرس سے متاثر ایک 62 سالہ قیدی کی جیل میں موت ہو گئی۔ یہ منڈولی جیل میں کورونا سے موت کا پہلا واقعہ ہے۔

Corona dies in Delhi's Mandoli jail
دہلی کی منڈولی جیل میں کورونا سے موت
author img

By

Published : Jun 22, 2020, 3:05 PM IST

دہلی کی منڈولی جیل میں کورونا وائرس سے موت کا پہلا معاملہ سامنے آیا ہے جس میں ایک عمر دراز قیدی کی کورونا وائرس سے موت ہو گئی ہے۔ اس قیدی کی عمر 62 برس تھی۔

تہاڑ جیل کے ترجمان نے بتایا کہ قیدی کی موت پندرہ جون کو ہوئی تھی جس کے بعد اس کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا جس کی رپورٹ مثبت آئی۔

قیدی کی رپورٹ مثبت آنے سے جیل میں ہنگامہ برپا ہو گیا جس بیرک میں قیدی کو رکھا گیا تھا اس میں مزید اٹھائیس قیدی موجود تھے۔ اب انتظامیہ ان سبھی اٹھائیس قیدیوں کی کورونا جانچ کروا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اب تک دہلی کی مختلف جیلوں میں کورونا کے کئی معاملے سامنے آئے ہیں لیکن یہ پہلا معاملہ ہے جس میں قیدی کی کورونا سے موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.