ETV Bharat / city

دہلی میں کورونا کے 213 نئے معاملات، 28 کی موت

author img

By

Published : Jun 12, 2021, 10:51 PM IST

دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 213 نئے معاملات سامنے آئے اور مزید 28 مریضوں کی موت ہوگئی لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہی اوریہ تعداد 497 تک پہنچ گئی ہے۔

213 new cases of corona in Delhi, 28 deaths
دہلی میں کورونا کے 213 نئے معاملات، 28 کی موت

دہلی میں نئے معاملات کی بنسبت شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے فعال معاملات میں کمی درج کی گئی ہے۔ دہلی میں ہفتہ کو فعال معاملات کم ہوکر 3610 پہنچ گئے۔

دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے آج جاری بلیٹن کے مطابق اس مدت میں 213 معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 1430884 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مزید 497 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے کورونا سے پاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1402474 ہوگئی۔

اس دوران مزید 28 مریضوں کی موت ہونے سے اموات کا اعداد و شمار 24800 پر پہنچ گیا۔ دارالحکومت میں شرح اموات محض 1.73 فیصد رہ گئی ہے۔ اموات کے معاملے میں ملک بھر میں دہلی چوتھے نمبرپر ہے۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 71513 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس دوران دہلی میں ممنوعہ علاقوں کی تعداد کم ہوکر اب 7062 رہ گئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.