حکومت نے ریاست میں کورونا کے بڑھتے مریضوں کی تعداد کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے۔
گوتم بودھ نگر کے ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے اترپردیش حکومت کی جانب سے ایک کروڑ 11 لاکھ روپے کا بجٹ جاری کیا ہے۔ گریٹر نوئیڈا کے جی آئی ایم ایس کو 46.2 لاکھ روپے اور سیکٹر 30 کے ایس جی پی جی آئی کو 65 لاکھ روپے جاری کیا گیا ہے تا کہ یہاں کورونا ٹیسٹ لیب بنایا جا سکے۔
جلد ہی دونوں مقامات پر ٹیسٹ کا عمل شروع کردیا جائے گا، بتا دیں کہ اس وقت ضلع میں کورونا کے مشتبہ شخص کی رپورٹ حاصل کرنے میں تقریبا 48 گھنٹے لگتے ہیں، ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریاستی حکومت نے یہ فیصلہ لیا ہے تا کہ کورونا مشتبہ کی ٹیسٹ رپورٹ جلد حاصل کی جا سکیں۔