ETV Bharat / city

ماروتی کمپنی کے 17 سکیوریٹی گارڈز قرنطینہ سے فرار - Gurugram Maruti Showroom News

جب میڈیکل ٹیم نے ان سبھی کے گھروں کا معائنہ کیا تو وہ سب اپنے گھروں سے فرار ہوچکے تھے، جس کے بعد محکمہ صحت میں ہلچل مچ گئی، ان سبھی کے پولیس میں خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔

ماروتی کمپنی کے 17 سیکیورٹی گارڈز قرنطینہ سے فرار ہوئے

author img

By

Published : Jun 22, 2020, 10:14 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی سے متصل گروگرام کے آئی ایم ٹی مانیسر میں قائم ماروتی کمپنی کے 17 سکیورٹی گارڈز قرنطینہ سے فرار ہوگئے ہیں، یہ سکیورٹی گارڈز 17 جون کو کورونا میں مثبت پائے گئے تھے۔ جس کے بعد یہ سب گھروں کو قرنطین کردیا گیا تھا۔

مانیسر کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس دیپک سہارن نے بتایا کہ تمام 17 سیکیورٹی گارڈز کی تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں، سبھی کے موبائل کی نگرانی کی جا رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ جلد ہی سبھی پکڑے جائیں گے۔

دراصل آئی ایم ٹی مانیسر میں ماروتی پلانٹ پر سکیورٹی کمپنی ایس آئی ایس سکیورٹی کا ذمہ دیا ہوا ہے، 17 جون کو کمپنی کے ذریعہ کیے گئے کورونا ٹیسٹ میں 17 سیکیورٹی گارڈز میں کورونا کی تخیص ہوئی تھی سیکیورٹی گارڈز میں کورونا کی کوئی علامت نہیں ہونے پر کمپنی کے مینیجر وکرم بکشی نے محکمہ صحت کو اطلاع دی کہ سبھی گارڈز کو ہوم قرنطین کر دیا گیا ہے۔

اگلے دن محکمہ صحت کی ٹیم سیکیورٹی گارڈز کے پتے پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ راتوں رات یہاں سے سب فرار ہوگئے، مریضوں کے فرار ہونے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ صحت کے ملازمین دنگ رہ گئے۔

سیکیورٹی کمپنی کے منیجر اس بارے میں کوئی ٹھوس معلومات نہیں دے سکے، جس کے بعد بھنگرولا پرائمری ہیلتھ سنٹر کے ہیلتھ آفیسر کی شکایت کی بنیاد پر تمام 17 افراد کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.