آپ کو بتادیں کہ وسطی دہلی کے نواب گنج علاقے کے 106 سالہ مختار احمد کو 14 اپریل کو کورونا انفیکشن کے بعد دہلی کے راجیو گاندھی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ، جہاں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے ان کا علاج کیا۔ مسلسل 2 ٹیسٹ رپورٹز کے منفی آنے کے بعد انہیں یکم مئی کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔
حیرانی کی بات یہ ہے کہ 106 سالہ مختار احمد مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں لیکن ان کے بیٹے کا علاج ابھی رام منوہر لوہیا ہسپتال میں چل رہا ہے۔ مختار احمد کے پوتے آصف نے بتایا کہ سب سے پہلے ان کے والد کورونا مثبت پائے گئے جس کے بعد انہیں رام منوہر لوہیا ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ اس کے بعد ان کی والدہ اور بھائی بھی کورونا مثبت پائے گئے لیکن اب علاج کے بعد وہ با لکل ٹھیک ہو چکے ہیں۔