ETV Bharat / city

خاتون نے تین بیٹیوں سمیت خود کشی کر لی - کورونا ٹیسٹ رپورٹ

اتراکھنڈ کے کاٹھ گودام میں شوہر کے کورونا سے موت کے بعد خاتون نے اپنی تین نابالغ بیٹیوں کو زہر دے کر خود بھی خود کشی کرنے کی کوشش کی ہے اور چاروں کو سنگین حالت میں ہلدوانی کے بیس ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔

The woman, along with her three daughters, committed suicide
خاتون نے تین بیٹیوں سمیت خود کشی کر لی
author img

By

Published : Aug 4, 2020, 5:16 PM IST

پولیس افسران نے بتایا کہ مَلَّا بیورا کھام کے باشندے للت کنوجیہ کی دو تین روز قبل طبیعت خراب ہونے کے بعد اسے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ کورونا ٹیسٹ میں للت کی رپورٹ پوزیٹیو آئی تھی اور پیر کو اس کی موت ہو گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس واقعہ کے بعد اس کی بیوی ڈپریشن میں چلی گئی اور آج صبح اس نے اپنی تینوں لڑکیوں کو جراثیم کُش پلا دیا۔ اس کے بعد خاتون نے خود بھی پی لیا۔ جراثیم کُش پینے کے بعد چاروں کی حالت بالکل بگڑ گئی۔ اہل خانہ اور پڑوسیوں نے فوراً پولیس کو خبر دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر چاروں کو فوراً بیس اسپتال میں داخل کروایا۔
انہوں نے بتایا کہ چاروں کی حالت ابھی مستحکم ہے۔ خاتون کی تین بیٹیاں ہیں۔ ہر کسی کے سیمپل کووڈ۔19 ٹیسٹ کے لیے بھیجے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.