اتر کاشی ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر آپریشن مرکز کے انچارج دیویندر سنگھ پٹوال کے مطابق جمعرات علی الصبح چار بجے ایک کار نیری گاؤں سے اتر کاشی جاتے وقت دھر اسو جوگتا شاہراہ پر ایک سو پچاس میٹر نیچے کھائی میں گر گئی۔ خبر ملنے پر پہنچی امدادی ٹیم نے کار سوار ٹہری ضلع گڑوال کے بجپور کے رہائشی اروند سنگھ (34) کو زخمی حالت میں چینیا لی سوڑ کمیونٹی ہیلتھ سینٹر پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
ایک دیگر حادثہ میں ضلع دہرادون میں نصف شب کی بعد دو لوگ زخمی ہو گئے۔ریاستی امدادی ٹیم سہستر دھارا کو شب میں تقریبا بارہ بج کر اڑتیس منٹ پر شیکھر فال۔اولڈ مسوری شاہراہ پر گاڑی کھائی میں گرنے کی خبر ملی۔ اس کے بعد راحتی ٹیم کے افراد موقع پر پہونچے اور زخمیوں کو کھائی سے نکال کر 108 کی مدد سے اسپتال پہنچایا۔زخمیوںکی شناخت ٹہری گڑھوال رہائشی اجے لکھیڑا(23) اور ضلع چمولی کے نارائن بگڑ کے رہائشی نیتن ستی (24)کے طور پر ہوئی ہے۔