اس کے علاوہ کئی مویشی لاپتہ ہوگئے۔ زبردست بارش کی وجہ سے ضلع کی 9 سڑکوں پر ملبہ جمع ہونے سے گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے راستہ بند ہوگیا۔
ڈیزاسٹر منیجمنٹ افسر شکشا سویال نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ میں آج صبح زبردست بارش ہوئی۔ اس سے جان ومال کو کسی طرح کا نقصان تو نہیں پہنچا لیکن سب سے زیادہ نقصان بگیشور تحصیل میں ہوا۔
یہاں دیول چورا میں اچانک بادل پھٹنے سے سڑک کنارے کئی مکانات اور دکانوں میں ملبہ جمع ہونے سے نقصان پہنچا ہے۔ بادل پھٹنے کی وجہ سے کئی گاڑیاں بھی ملبے میں پھنس گئیں اور تقریبا 18 مویشی بھی لاپتہ ہوگئے ہیں۔
ضلع انتظامیہ نے اطلاع ملتے ہی جائے واقع پر جے سی بی مشین تعینات کردی اور مشین نے فورا ہی ملبہ ہٹانے کا کام شروع کردیا ہے۔