دہرادون: اتراکھنڈ Earthquake in Uttarakhand کے ٹہری اور اترکاشی اضلاع میں دو بار زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ تمام ڈیم اور پاور پروجیکٹ محفوظ بتائے گئے ہیں۔
ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق According to the Indian Meteorological Department ریاست کے ٹہری اور اترکاشی اضلاع میں پہلی بار 12 بج کر 23 منٹ19 سیکنڈ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی۔ جو 10 کلومیٹر گہرائی میں 30.65 شمالی عرض البلد اور 78.78 مشرقی طول البلد پر واقع تھا۔
مزید پڑھیں: Earthquake in Andhra Pradesh: آندھراپردیش کے ضلع چتور میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے
اس کے بعد اسی علاقے میں 2 بج کر 2 منٹ 47 سیکنڈ پر دوبارہ 3.8 شدت کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ یہ زلزلہ ٹہری ضلع کی تحصیل گھنسالی کے نیروی، گنگی گاؤں اور دُھنتری کے درمیان محسوس کیا گیا۔ وہیں بھٹواڑی، ڈنڈا، چنیالیسوڑ، بڑکوٹ، پرولا، موری تحصیل علاقے کے کچھ حصوں میں محسوس کیا گیا ہے۔ ابھی تک کہیں سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
(یو این آئی)