ETV Bharat / city

ایس ایس بی کے پچاس جوان کورونا مثبت

تھرالی ترقیاتی بلاک میں ایس ایس بی کے تربیتی مرکز میں 50 جوانوں کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے، تمام متاثرہ جوانوں کو ایس ایس بی میں ہی کورنٹین کر دیا گیا ہے۔

50 ssb jawans found corona positive in tharali
ایس ایس بی کے پچاس جوان کورونا مثبت
author img

By

Published : Aug 28, 2020, 3:55 PM IST

ریاست اتراکھنڈ میں تھرالی ڈیولپمنٹ بلاک کے گوالدم کے تحت آنے والے مسلح بارڈر آرگنائزیشن (ایس ایس بی) کے تربیتی مرکز میں 50 فوجیوں میں کورونا مثبت پایا گیا ہے۔

فوجیوں کے کورونا مثبت ہونے کی خبروں سے گوالدم سمیت پوری پنڈر وادی میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا تھا، فی الحال متاثرہ تمام جوانوں کو ایس ایس بی میں کورنٹین کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

کمیونٹی ہیلتھ سینٹر تھرالی کے ڈاکٹر نونیت چودھری نے بتایا کہ کچھ روز قبل سیلاگوڑی آسام سے 117 جوانوں کو ایس ایس بی گوالدم کے بیناتولی نامی جگہ پر خصوصی تربیت کے لئے لایا گیا تھا۔ ان تمام فوجیوں کے گذشتہ پیر کو رینڈم طور پر نمونے لیے گئے تھے جس میں سے 50 جوان کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ ایس ایس بی گوالدم کے بیناتولی پہنچنے کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر تمام جوانوں کو کورنٹین کردیا گیا تھا۔ ڈاکٹر چودھری نے بتایا کہ رپورٹ کے بارے میں ایس ایس بی انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

اسی دوران تھرالی کے ڈپٹی کلکٹر کے ایس نیگی نے بتایا کہ ایس ایس بی کے پاس تمام وسائل دستیاب ہیں، جس کی وجہ سے ہی ایس ایس بی کے مرکز میں ہی متاثرہ فوجیوں کا علاج جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.