ETV Bharat / city

ارریہ: اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے سیمینار کا انعقاد - urdu prote

اردو انقلاب اور محبت کی زبان ہے، اردو ہمیں پیار و محبت اور امن و آشتی کا پیغام دیتی ہے، یہ زبان اسی وقت زندہ رہے گی جب اسے عام بول چال میں شامل کیا جائے۔

ای ٹی وی بھارت
ارریہ: اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے سیمینار کا انعقاد
author img

By

Published : Dec 5, 2019, 4:32 PM IST

Updated : Dec 5, 2019, 5:29 PM IST

اردو زبان بھارت کی تہذیبی وراثت ہے، اردو انقلاب اور محبت کی زبان ہے، اردو ہمیں پیار و محبت اور امن و آشتی کا پیغام دیتی ہے، یہ زبان اسی وقت زندہ رہے گی جب اسے عام بول چال میں شامل کیا جائے۔

لوگ عام بول چال میں، تقریروں میں، نشستوں میں، فلمی ڈائیلاگ میں، نغموں میں اردو زبان کا استعمال کثرت سے کرتے ہیں، مذکورہ باتیں ضلع کلکٹر بیجناتھ یادو نے آج محکمہ راج بھاشہ کے زیر اہتمام اور اردو سیل سب ڈویژنل آفس ارریہ کی جانب سے ٹاؤن ہال میں منعقد ضلعی فروغ اردو عمل گاہ سمینار و مشاعرہ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا۔

ارریہ: اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے سیمینار کا انعقاد

پروگرام کو پرکشش بنانے کے لئے ہال کے چہار دیوار پر اردو اشعار و زریں اقوال چسپاں کئے گئے تھے جس سے ہال خوشنما لگ رہا تھا۔ پروگرام تین سیشن میں منعقد کیا جا رہا ہے، پہلا افتتاحی سیشن، دوسرا سمینار سیشن اور تیسرا مشاعرہ سیشن ہے۔

پروگرام میں استقبالیہ خطاب پیش کرتے ہوئے اردو سیل کے ضلع انچارج و اے ڈی ایم سنجے کمار سنگھ نے کہا کہ اردو زبان کا فروغ تبھی ممکن ہے جب ہم گھر سے اس کی شروعات کریں، سرکاری سطح سے ہم لوگوں کی پوری کوشش ہے کہ پرائمری اسکول و مڈل اسکولوں میں طلباء کو زیادہ سے زیادہ اس زبان کے سیکھنے پر آمادہ کیا جائے۔

پروگرام کے آرگنائزر اور اردو سیل کے نائب مترجم خالد انور نے تمام مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لئے خوشی کی بات ہے کہ اس پروگرام میں محبانِ اردو کثیر تعداد میں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: 'این آر سی کا بہانہ، مسلمانوں پر نشانہ'

یہ اردو کے زندہ ہونے کی دلیل ہے اس موقع پر دیگر سرکاری مدارس و اسکول کے اساتذہ کرام نے بھی فروغ اردو کے تعلق سے اظہار خیال کیا، سیمینار میں جن لوگوں نے مقالہ پیش کیا ان میں ماسٹر ارشد انور الف، رضی احمد تنہا ، دین رضا اختر ، عبد الغنی لبیب، مفتی اطہر القاسمی شامل رہے، پروگرام کی نظامت ہارون راشد غافل نے بخوبی انجام دئیے۔

Intro:ضلعی فروغ اردو عمل گاہ سمینار تقریب منعقد

ارریہ : اردو ہندوستان کی خوبصورت زبان اور قیمتی تہذیبی وراثت ہے، اردو انقلاب اور محبت کی زبان ہے، اردو ہمیں پیار و محبت اور امن و آشتی کا پیغام دیتی ہے، یہ زبان اسی وقت زندہ رہے گی جب تک اسے عام بول چال میں شامل نہ کیا جائے. آپ دیکھیں اس زبان کی شیریں سے کوئی باقی نہیں، لوگ عام بول چال میں، تقریروں میں، نشستوں میں، فلمی ڈائیلاگ میں، نغموں میں اردو زبان کا استعمال کثرت سے ہوتا ہے، ان کے بغیر یہ چیزیں مکمل نہیں ہوتی. مذکورہ باتیں ضلع کلکٹر بیجناتھ یادو نے آج محکمہ راج بھاشہ کے زیر اہتمام اور اردو سیل سب ڈویژنل آفس ارریہ کی جانب سے ٹاؤن ہال میں منعقد ضلعی فروغ اردو عمل گاہ سمینار و مشاعرہ کا افتتاح کرتے ہوئے کہی.

Body:پروگرام کو پرکشش بنانے کے لئے ہال کے چہار دیوار پر اردو اشعار و زریں اقوال چسپاں کئے گئے تھے جس سے ہال خوشنما لگ رہا تھا. پروگرام تین سیشن میں منعقد کیا جا رہا ہے، پہلا افتتاحی سیشن، دوسرا سمینار سیشن اور تیسرا مشاعرہ سیشن ہے. پروگرام میں استقبالیہ خطاب پیش کرتے ہوئے اردو سیل کے ضلع انچارج و اے ڈی ایم سنجے کمار سنگھ نے کہا کہ اردو زبان کا فروغ تبھی ممکن ہے جب تک ہم گھر سے اس کی شروعات نہیں کرے، سرکاری سطح سے ہم لوگوں کی پوری کوشش ہے کہ پرائمری اسکول و مڈل اسکولوں میں طلباء کو زیادہ سے زیادہ اس زبان کے سیکھنے پر آمادہ کیا جائے.

Conclusion:پروگرام کے آرگنائزر اور اردو سیل کے نائب مترجم خالد انور نے آئے ہوئے تمام مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لئے خوشی کی بات ہے کہ آج کے اس پروگرام میں محبانِ اردو کثیر تعداد میں موجود ہیں. یہ اردو زندہ ہونے کی دلیل ہے. اس موقع پر دیگر سرکاری مدارس و اسکول کے اساتذہ کرام نے بھی اردو فروغ کے تعلق اظہار خیال. سمینار میں جن لوگوں نے مقالہ پیش کیا ان میں ماسٹر ارشد انور الف، رضی احمد تنہا ، دین رضا اختر ، عبد الغنی لبیب، مفتی اطہر القاسمی کے نام اہم ہے. پروگرام کی نظامت ہارون راشد غافل نے بخوبی انجام دئیے

بائٹ...... بیجناتھ یادو ، ضلع کلکٹر ارریہ
بائٹ..... سنجے کمار سنگھ ، انچارج اردو سیل و اے ڈی ایم
بائٹ..... خالد انور، پروگرام آرگنائزر و نائب مترجم
Last Updated : Dec 5, 2019, 5:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.