ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں صارفین کو مسلسل سہولت فراہم کرنے پر بینی پور تحصیل کے رمولی پنچایت کے راشن ڈیلر پون کمار شرما کو ہند جن سوراج پارٹی کے صدر رام کمار جھا ببلو نے اپنے کارکنان کے ساتھ سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کرتے ہوئے اعزاز سے نوازا۔
راشن ڈیلر پون کمار شرما کو بینی پور تحصیل کے راشن ڈیلروں نے اپنا سب ڈویژنل صدر بھی منتخب کیا ہے۔
صدر منتخب ہونے پر ہند جن سوراج پارٹی کے صدر ببلو جھا نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس عالمی وبا کے وقت بھی یہ ڈیلر ایسوسی ایشن کے اعلان کے باوجود ہڑتال پر نہیں جاکر لگاتار صارفین کو سہولت فراہم کرا رہے ہیں اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔
نو منتخب ڈیلر ایسوسی ایشن صدرِ پون کمار شرما نے کہا کہ میں نے صارفین کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے ہڑتال پر نہیں جاکر انسانی فرائض کو انجام دینا بہتر سمجھا، اسی لیے ہرتال پر نہیں جاکر لگاتار صارفین کو راشن مہیا کروا رہا ہوں، ہمیں ہند جن سوراج پارٹی کے صدر رام کمار جھا ببلو نے اعزاز سے نوازا ہے ان کا سکریہ ادا کرتا ہوں.