ETV Bharat / city

تیجسوی یادو کو وزیراعلیٰ بنانے کاعہد - ضلع کے تمام 9 بلاک کے صدور و سکریٹری

راشٹریہ جنتادل یوتھ ونگ کی ایک اہم نشست اوم پوری میں واقع پارٹی دفتر میں یوتھ جے ڈی یو کے ضلع صدر گورو کمارعرف بٹو رائے کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اس نشست میں جے ٹی یو یوتھ کی توسیع کرتے ہوئے ضلع کے تمام 9 بلاک کے صدور و سکریٹری کا انتخاب عمل میں آیا۔

جدیو یوتھ ونگ نے تیجسوی یادو کو وزیراعلیٰ بنانے کاعہد لیا

author img

By

Published : Jul 3, 2020, 9:10 PM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں ایک نششست میں یوتھ راجد کی توسیع کرتے ہوئے ضلع کے تمام 9 بلاک کے صدور و سکریٹری کا انتخاب عمل میں آیا انتخاب کے بعد منتخب کردہ عہدے داروں کو ضلع صدر سریش پاسوان، سابق ضلع صدر وجے یادو، یوتھ ضلع صدر گورو کمار عرف بٹو رائے، خاتون سیل کی ضلع صدر لولی نواب اور راجد سینئر رہنما اویناش آنند کے ہاتھوں نوٹیفکیشن خط تقسیم کیے گئے۔

جدیو یوتھ ونگ نے تیجسوی یادو کو وزیراعلیٰ بنانے کاعہد لیا

نشست سے خطاب کرتے ہوئے خاتون سیل کی ضلع صدر لولی نواب نے کہا کہ جن لوگوں کو عہدہ ملا ہے انہیں مبارکباد، مگر یاد رہے ذمہ داری ملنے کے بعد اصل امتحان اسے نبھانا ہوتا ہے، آپ لوگ اس قابل تھے اس لیے ہمارے رہنما نے بھروسہ کر کے ذمہ داری سونپی ہے اب آپ لوگ زمینی سطح سے کام شروع کر دیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ' رواں سال انتخابی سال ہے اور آج ہم لوگوں کو عہد لینا ہوگا کہ اس غریب مخالف حکومت کو اکھاڑ پھیکیں گے اور غریبوں کے مسیحا تیجسوی یادو کو اگلا وزیر اعلیٰ بنائیں گے۔

یوتھ راجد کے ترجمان کمال حق نے کہا کہ مرکزی حکومت کس منصوبے کے تحت کام کر رہی ہے اب کسی سے چھپی نہیں ہے، بھارت ایسا پہلا ملک ہے جہاں پٹرول سے زیادہ ڈیژل کی قیمت ہو گئی ہے اور اسی طرز پر نتیش کمار بھی بہار کے غریبوں کا خون چوس رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ارریہ: مونگ پھلی کی کاشتکاری، حکومت کی عدم توجہی کا شکار

یوتھ ضلع صدر گورو کمار عرف بٹو رائے نے کہا کہ بہار کی عوام تیجسوی یادو کی طرف امید بھری نگاہوں سے دیکھ رہی ہے، ہمیں بوتھ سطح سے محنت کرنے کی ضرورت ہے تبھی تیجسوی یادو بہار کی قیادت کریں گے۔

اس موقع پر راجد ضلع صدر سریش پاسوان، ریاستی جنرل سکریٹری راحل احمد، محتشم اختر، اویناش آنند، راشد رومی وغیرہ نے بھی اظہار خیال کیا اور پارٹی کو مزید مضبوط و مستحکم بنانے پر زوردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.