ETV Bharat / city

مودی حکومت۔2 کی ایک سال کی مدت پوری ہونے پر عوام کی رائے

ای ٹی وی بھارت نے بہار کے ضلع ارریہ میں مختلف شعبوں سے متعلق لوگوں سے بات کی جس پر عوام نے کھل کر اپنے رائے کا اظہار کیا ہے۔

Public opinion
Public opinion
author img

By

Published : May 31, 2020, 12:23 PM IST

Updated : May 31, 2020, 4:19 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے دوسری پاری کے تحت اپنے ایک سال مکمل کر لئے ہیں۔ اس سے قبل 2014 میں این ڈی اے اتحاد، یو پی اے اتحاد کو شکست دے کر حکومت پر قابض ہوا تھا۔

مودی حکومت 2 کی ایک سال کی مدت پر عوام کی رائے

پہلی پاری نہایت کامیابی کے ساتھ پوری کرنے کے بعد دوبارہ 2019 میں این ڈی اے 2 نے جیت کا سفر جاری رکھتے ہوئے نریندر مودی کی قیادت میں ایک سال کی مدت کو مکمل کر لیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ایک سال مکمل ہونے پر عوام کے نام کھلے خط میں حکومت کی حصولیابیوں کا ذکر کیا لیکن عوام حکومت کے کام سے کتنی مطمئن ہے، اس کو جاننے کے لئے ای ٹی وی بھارت نے بہار کے ضلع ارریہ میں مختلف شعبوں سے متعلق لوگوں سے بات کی۔
سماجی کارکن عبد الواحد رحمانی نے کہا کہ مودی حکومت کا پہلا سفر جیسا بھی رہا ہو مگر عوام نے مودی پر دوبارہ سے بھروسہ کر انہیں ووٹ دے کر کامیاب بنایا تھا لیکن افسوس ہے کہ دوسرے مرحلے کے پہلے سال کی مدت میں مودی حکومت نے کچھ خاص کام نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو جو امیدیں حکومت سے وابستہ تھیں وہ پوری نہیں ہو سکیں۔

سماجی کارکن نے کہا کہ بھارت جی ڈی پی میں کافی پچھڑ گیا، معیشت کمزور ہو گئی، بے روزگاری میں اضافہ ہوا، کسان خود کشی پر آج بھی مجبور ہے پھر کیسے اس دوسرے مرحلے کے پہلی مدت کو اچھا کہا جائے؟
کانگریس رہنما پروفیسر ایم اے ایم مجیب نے کہا کہ مودی حکومت دوسرے مرحلے میں بھی ہر محاذ پر ناکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں کئے گئے وعدے اب تک پورے نہیں ہوئے تو دوسرے مرحلے کے کہاں سے ہوں گے۔ خصوصی پیکیج سے اب تک بہار محروم ہے۔ بے روزگاری کی شرح میں زبردست اضافہ ہوا مگر یہ حکومت صرف جملہ بازی کرتی رہی نتیجے کے طور پر آج کی تاریخ میں ہر طبقہ پریشان ہے۔

دکاندار محمد عالم نے کہا کہ مودی حکومت سے ہم لوگوں کو کافی امیدیں تھیں۔ ہمیں امید تھی کہ لوگوں کو روزگار ملے گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ آج سب سے زیادہ پریشان مڈل کلاس کے لوگ ہیں۔

Last Updated : May 31, 2020, 4:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.