ETV Bharat / city

دربھنگہ: دلتوں، مزدوروں اور اقلیتوں پر ہو رہے ظلم کے خلاف 'انصاف منچ' کا احتجاج

author img

By

Published : Jun 20, 2021, 10:19 PM IST

منچ کے ریاستی نائب صدر نیاز احمد نے کہا کہ کورونا وائرس وبا کے دوران جب حکومت نے اپنا ہاتھ کھینچ لیا تو لوگوں نے ایک دوسرے کی مدد کی۔

Insaf Manch
انصاف منچ کا احتجاج

اتوار کے روز دربھنگہ شہر کے بازار سمیتی چوک پر لکی ٹریڈرس کے احاطے میں انصاف منچ کے ضلع کارکنان کنونشن کا آغاز ہوا۔ وہیں، کووڈ-19 سے مرنے والوں کو یاد کرتے ہوئے کینڈل جلا کر انھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

انصاف منچ کا احتجاج

اس موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھاکپا مالے ریاستی کمیٹی کے رکن ابھیشیک کمار نے کہا کہ کوڈ وبا کے دوران حکومت کی لاپرواہی اور لچر صحت خدمات کے سبب لاکھوں افراد تڑپ تڑپ کر آکسیجن، بیڈ، آئی سی یو اور دوائیوں کی کمی کی وجہ سے جان گنوا چکے ہیں۔

منچ کے ریاستی نائب صدر نیاز احمد نے کہا کہ کورونا وائرس جیسی مہلک وبا میں جب حکومت نے اپنا ہاتھ کھینچ لیا تو لوگوں نے ایک دوسرے کی مدد کی۔ وائرس اور فنگس جیسی مہلک وبا میں آکسیجن، بیڈ اور آئی سی یو کی کمی نے غریبوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پھر بھی مرکزی و ریاستی حکومتوں کو احساس ندامت نہیں ہوا۔

پارٹی کے نومنتخب سیکریٹری مقصود عالم عرف پپو خان نے کہا کہ ہمیں جو ذمہ داری ملی ہے، اگر آپ لوگوں کا تعاون حاصل رہا تو پوری ایمانداری سے مضبوطی کے ساتھ زمینی سطح پر پارٹی کو مضبوط کرونگا۔

یہ بھی پڑھیں: دربھنگہ: محمد عادل بلال کی بی پی ایس سی میں شاندار کامیابی

وہیں نومنتخب صدر اکبر رضا نے کہا کہ موجودہ دور میں پورے ملک میں دلتوں کمزوروں اقلیتوں پر جابجا ظلم ہو رہا ہے اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انصاف منچ ایسے لوگوں کی مدد کے لئے تیار ہیں اور ہر سطح پر دلتوں اقلیتوں کے حقوق کی لڑائی لڑے گی۔

اس تقریب میں بھاکپا مالے کے ریاستی رکن ابھیشیک کمار، دربھنگہ آئیسا ضلع کمیٹی کے سکریٹری مینک یادو انصاف منچ کے نو منتخب ضلع سیکرٹری مقصود عالم عرف پپو خان، صدر اکبر رضا وہیں محمد جمشید لچھمن پاسوان ضیاء الدین ساحل منوج پاسوان قربان علی رشیدہ خاتون شیام بھروس سنگھ محمد شہزاد محمد ارشاد وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.