ETV Bharat / city

ای ٹی کا چھاپہ مکمل طور پر غیر جمہوری: مہتاب عالم

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے سنگھوارہ بلاک کے شکرپور گاؤں میں واقع پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ریاستی جنرل سیکریٹری محمد ثنا اللہ کے گھر پر ای ڈی کا چھاپہ۔

ed raid on popular front of india general secretary house in darbhanga

author img

By

Published : Dec 4, 2020, 12:19 PM IST

دربھنگہ: انفورسمینٹ ڈاریکٹوریٹ نے جمعرات کی صبح سے شام تین بجے تک پی ایف آئی کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد ثناء اللہ کے گھر پر چھاپہ ماری کی۔ اس پر در عمل ظاہر کرتے ہوئے ہوئے پاپولر فرنٹ آف انڈیا بھروارہ علاقہ کے صدر محمد مہتاب عالم نے کہاکہ ای ڈی کے ذریعہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا بہار کے صوبائی جنرل سیکرٹری محمد ثناء اللہ کے گھر پر چھاپہ ہمیشہ ہی کی طرح کی ڈرانے کی ایک کوشش ہے، لیکن چوں کہ ہماری تنظیم مکمل طور پر سماجی اور جمہوری حدود میں چلنے والی تنظیم ہے لہذا ماضی میں بھی تمام الزامات مکمل طورپر بے بنیاد ثابت ہوئی ہیں اور آئندہ بھی بے بنیاد ثابت ہوگی۔

ویڈیو

انہوں نے بتایاکہ ای ڈی کی ٹیم نے چھاپہ مارنے کے بعد ہمیں ضبط کیے اشیاء کا لسٹ دکھانے سے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ اس کا حکم نہیں ہے ان کے اس قدم سے سازش کی بو محسوس ہو رہی تھی۔ ای ڈی کی حرکت پر فرنٹ کے کارکنان نے ٹیم کا راستہ روک کر احتجاج کیا تب انہوں نے لسٹ دکھایا جس میں جالے اسمبلی کا پنچایت لسٹ جیسے عام کاغذات تھے'۔

مزید پڑھیں: جئے پور کے پی ایف آئی دفتر پر ای ڈی کا چھاپہ

انہوں نے بتایاکہ گواہوں کے ساتھ بھی ٹیم کا لہجہ دھمکی آمیز رہا۔' مہتاب عالم نے آگے کہاکہ اس طرح کے ڈرانے کی کوششوں نے ہمیشہ کی طرح ہی اس بار بھی ہمارے ساتھیوں کے حوصلے کو بڑھا دیا ہے اور آنے والے دنوں میں ہم اور مضبوطی سے ظلم کے خلاف سماجی انصاف کی جدوجہد کو آگے بڑھانے کا کام کریں گے'۔

خیال رہے ای ٹی کی جانب سے پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج کو ہوادینے اور منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ اسی الزام کے تحت ای ٹی ملک بھر میں پی ایف آئی کے کارکنان و منتظمین کے گھروں پر چھاپہ ماری کر رہے ہیں'۔

گذشتہ کل ہی راجستھان میں بھی ای ڈی کی جانب سے جئے پور کے موتی ڈونگری روڈ علاقے میں واقع پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے ریاستی دفتر پر چھاپہ ماری کی گئی۔ یہ کارروائی صبح 11 بجے شروع ہوکر دوپہر 2 بجے تک جاری ہی رہی'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.