ریاست ہماچل پردیش کے ضلع چمبا اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں آج دو پہر کے بعد پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت کا اندازہ ریکٹر پیمانے پر 3.5 لگایا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مرکز شملہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منموہن سنگھ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ جھٹکے 12 بج کر 34 منٹ اور 34 سکینڈ پر محسوس کیے گئے۔
واضح رہے کہ ان کی شدت کا اندازہ ریکٹر پیمانے پر 3.5 لگایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز 32.64 ڈگری شمالی عرض البلد اور 76.50 ڈگری مشرقی طول البلد پر تھا جو زمین کی سطح سے پانچ کلومیٹر گہرائی میں واقع تھا۔
خیال رہے کہ قبل ازیں پیر کے روز بھی دو بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے اور ان کی شدت بھی تقریباً آج ہی کے جتنی تھی۔
مسلسل آنے والے زلزلے کے جھٹکوں سے حالانکہ کوئی نقصان نہیں ہوا لیکن عوام ضرور سہمے ہوئے ہیں۔
یو این آئی