رواں برس رمضان المبارک میں کورونا وبا کی وجہ سے بازار گلیاں سڑکیں حتی کے مساجد بھی سنسان و ویران ہیں۔
شہر سے لےکر گاؤں تک کہ بازار بالکل ویران نظر آرہے ہیں بازاروں میں اشیاء موجود ہیں لیکن ان کا کوئی خریدار ہی نہیں ہے۔
رمضان المبارک کے مہینےمیں امیر و غریب سبھی اپنی حیثیت کے مطابق طرح طرح کے پھل وغیرہ خریدتے تھے لیکن رواں برس بالکل بازارمیں خاموشی ہے۔
لاک ڈاؤن کے سبب رمضان المبارک میں بازار کا حال جاننے کے لیے جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے دوکانداروں سے بات کی تو ان سب نے کہا کہ ہمارے پاس اس رمضان المبارک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بالکل ہی خریدار نہیں آ رہے۔
دکانداروں نے بتا یا کہ پورے دن میں ایک دو خریدار آ جائے تو غنیمت ہے، جو پھل منڈی سے ہم یہاں فروخت کرنے کے لیے لاتے ہیں وہ سب رکھے رکھے سڑ گل جاتے ہیں۔
ان دکانداروں کا کہناتھا کہ گذشتہ برس رمضان المبارک میں ہر دن دس پندرہ ہزار روپے کی دوکانداری ہو جاتی تھی، لیکن اس لاک ڈاون کے سبب ہمیں کافی نقصان کا سامنا ہے۔