کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے دربھنگہ ضلع انتظامیہ ان لوگوں کے خلاف سختی سے پیش آ رہا ہے جو حکومت کی ہدایت کو ماننے میں لاپرواہی دکھا رہے ہیں رہے ہیں۔
دہلی کے نظام الدین مرکز کی خبر کے بعد دربھنگہ پولیس بھی الرٹ ہو گئی ہے۔
دہلی کے نظام الدین مرکز سے دربھنگہ پہنچے کچھ تبلیغی جماعت کے غیر ملکی افراد کی اطلاع ملنے کے بعد دربھنگہ پولس نے جانچ شروع کر دی ہے۔
پولس کی جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دس غیر ملکی تبلیلغی جماعت کے افراد دربھنگہ پہنچے تھے جنہوں نے ضلع کے مختلف مقامات کا دورہ بھی کیا تھا۔
دربھنگہ کے پولیس کپتان بابو رام کے مطابق ان کے دربھنگہ میں آنے یا رہنے کے باوجود کسی نے اس کی اطلاع پولیس کو یا ضلع انتظامیہ کو نہیں دی، جبکہ یہ لوگ کئی دنوں تک یہاں رہے اور مختلف مقامات کا دوراہ کر تبلیغ کا کام کیا اور 21 مارچ کو دربھنگہ سے واپس چلے گئے۔
پولیس کپتان نے کہا کہ ان دس غیر ملکی تبلیغی جماعت کے افراد کی مکمل جانکاری حاصل ہو گئی ہے۔
ان جماعت والوں کو جن مقامی لوگوں نے ٹھہرا یا تھا ان سبھی کے خلاف مقدمہ درج کر کاروائی کی جائے گی اور ان غیر ملکی مسلم لوگوں کا ویزہ خارج کرنے کے لئے حکومت کو مکتوب ارسال کیا جائے گا۔
بابو رام نے یہ بھی کہا کہ مرکز سے جتنے بھی لوگ دربھنگہ آئے ہیں وہ خود کورونا وائرس کی جانچ کرانے سامنے آئیں اور پولیس و ضلع انتظامیہ کو مدد کریں تاکہ اس وبا کی منتقلی کو روکا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ کی ہدایت کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔