دراصل دربھنگہ کے تھانہ لہیرا سرائے ساکن ہاؤسنگ کالونی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون 21 اپریل کو ضمانت پر رہا ہوکر گھر پہنچیں، گھر والوں نے خاتون کے جسم پر مارپیٹ کے نشانات دیکھے تو برہم ہوگئے اور ضلع کلکٹریٹ سے اس کی شکایت کی۔
مزید پڑھیں:دربھنگہ: ڈویژنل جیل میں مذہب کی بنیاد پر ہراساں کرنے کا الزام
اس سلسلے میں گذشتہ روز ای ٹی وی بھارت نے خاتون سے بات چیت کی اور خاتون کی غمزدہ داستان کو عوام کے سامنے لانے کی کوشش کی۔
ای ٹی وی بھارت کی خبر کے بعد بہار انصاف منچ کے نائب صدر نیاز احمد نے کہا کہ' انہیں جب اس سنگین معاملہ کا پتہ چلا تو انہوں نے بہار کے وزیراعلی سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی اور دربھنگہ کے سینیئر ایس پی، بہار کے ڈی جی پی سے منصفانہ جانچ کرنے کا مطالبہ کیا۔'
انہوں نے انتظامیہ کو متنبہ کیا ہے کہ' اس حساس ترین معاملے کے خلاف منصفانہ جانچ اور کارروئی نہیں کی گئی تو وہ انصاف منچ کے بینر تلے دھرنے پر بیٹھیں گے۔'