ETV Bharat / city

سماجی دوری اور ماسک ضروری: ضلع کلکٹر

author img

By

Published : Apr 8, 2021, 10:54 PM IST

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں ضلع انتظامیہ نے کورونا وباء کے بڑھتے ہوئے خطرہ کو دیکھتے ہوئے تیاری تیز کر دی ہے۔

darbhanga district collector Appeal people to wearing mask

دربھنگہ کلکٹر ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پھیلاؤ روکنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ فی الحال دربھنگہ ضلع میں کل 65 کورونا مثبت کیسز ہیں جس کے پیش نظر پورے ضلع میں اجتماعی پروگرامز پر روک لگائی گئی ہے، لوگوں کو ماسک پہننے کے لیے بیدار کیا جا رہا ہے اور ماسک نہ پہننے والوں پر کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔

ویڈیو

انہوں نے کہ کووڈ 19 سے نجات کے لیے ٹیکہ کاری کا عمل بھی زوروں پر ہے۔ مہاراشٹر سے آنے والے ٹرین کے مسافروں کا دربھنگہ ریلوے اسٹیشن پر کورونا جانچ کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔ جبکہ دربھنگہ میڈیکل کالج ہسپتال میں کورونا مریضوں کے لیے الگ سے آئی سی یو وارڈ بھی قائم کیا گیا ہے۔

ضلع کے 14 تحصیلوں میں کرونٹائن سینٹر بھی قائم کیے جارہے ہیں، جبکہ دربھنگہ ضلع میں خطرے کی بات نہیں ہے حالات قابو میں ہے، لیکن جس طرح سے کورونا کے معاملات میں اضافے ہورہا ہے جس کے پیش نظر احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، میں ضلع کے باشندوں سے اپیل کرتا ہوں کہ پوری طرح سے سماجی دوری کا خیال رکھیں اور ماسک کا استعمال ہر حال میں کریں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.