ETV Bharat / city

دربھنگہ میں کورونا وائرس کی جانچ شروع - دربھنگہ میڈیکل کالج

بہار کے دربھنگہ میڈیکل کالج میں کورونا وائس جانچ کٹ دستیاب ہوگئی ہے،اس کے ساتھ ہی یہاں کے قرب وجوار کے لوگوں کو سہولت ملنے کی امید ہے۔

darbhanga
darbhanga
author img

By

Published : Apr 3, 2020, 1:53 PM IST

بہار کے دربھنگہ میڈیکل کالج کے محکمہ مائکروبائیولاجی کے لیب میں کرونا وائرس کی جانچ جمعرات سے شروع ہو گئی ہے۔ ریاستی حکومت کے ذریعہ کٹس فراہم کرانے کے بعد دربھنگہ میڈیکل کالج کے دو ڈاکٹروں کو لکھنو بھیج کر تربیت کا نظم کیا گیا۔

اب دربھنگہ اور قریب کے دوسرے اضلاع کے مشتبہ مریضوں کی جانچ کے لئے پٹنہ نہیں بھیجنا پڑے گا بلکہ دربھنگہ میں ہی کورونا وائرس کی جانچ ہو جائے گی۔

بہار کے دربھنگہ میڈیکل کالج میں کورونا وائس جانچ کیٹ دستیاب

اس موقع پر دربھنگہ میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ایچ این جھا نے کہا کہ ابھی جانچ کے لئے دو سو کیٹ دستیاب ہے، جانچ شروع کر دی گئی ہے۔ فوری طور پر دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال سے ملے سیمپل کی جانچ کی جائے گی۔ اس کے بعد اس کے دائرے کو بڑھایا جائے گا۔

دربھنگہ میں کورونا وائرس کی جانچ شروع

اس موقع پر دربھنگہ شہر کے رکن اسمبلی سنجے سراوگی نے کہا کہ اس وبا کی گھڑی میں سب کو مل کر لڑنا ہے۔ حکومت کے ذریعہ ساری سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔ کیٹ کی کوئی قلت نہیں ہے۔ 100 جانچ کیٹ میڈیکل کالج میں اور 400 جانچ کیٹ دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال میں دستیاب ہے۔

انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب جانچ کے لئے سیمپل پٹنہ نہیں بھیجنا پڑے گا، دربھنگہ میں ہی جانچ ہو جائے گی اور علاج کرنے میں سہولت ہو گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.