ان لوگوں نے ایک روزہ احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں انہوں نے تختیوں اور بینرز پر سلوگن لکھے ہوئے تھے۔ ان لوگوں نے اپنے بینرز پر ہائے ہائے مودی، ہر ہر مودی گڑبڑ مودی، سی اے بی واپس لو، مہنگائی روکو، ریپسٹوں کو پھانسی دو جیسے سلوگن لکھ رکھے تھے۔
اس موقع پر آل انڈیا یوتھ ورکنگ کمیٹی کے دربھنگہ ضلع صدر محمد شمیم نے کہا کہ مرکزی حکومت کہتی ہے بیٹی بچاؤ بیٹی پرھاؤ، مگر اس کی ہی حکومت میں بیٹی محفوظ نہیں ہیں۔ آئے دن عصمت دری اور جیسی زیادتی جیسیے واردات ہو رہے ہیں۔ ان کے ایم ایل اے اور ایم پی تک ایسی واردات میں ملوث ہیں مگر ان کو شزا نہیں مل رہی ہے۔ میں امیت شاہ سے پوچھتا ہوں آخر کیوں منہگائی بڑھتی جارہی ہے، اس پر کوئی کنٹرول کیوں نہیں کیا جا رہا ہے؟ ہمارے اہم مطالبوں میں ہے کہ سی اے اے جیسے قانون حکومت واپس لے۔