ETV Bharat / city

دربھنگہ: تعمیراتی کام میں بدعنوانی کے خلاف 12 دنوں سے دھرنا

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے ٹیکا پٹٹی دیکولی پنچایت کے وارڈ نمبر 9 میں منہدم ہوئے 'جل مینار' اور تعمیراتی کاموں میں بدعنوانی میں شامل متعلقہ شعبہ کے جونیر انجینئر اور پنچایت کے مکھیا کے خلاف قانونی کارروائی طے ہو جس کے پیش نظر 13مارچ سے بھاکپا مالے کارکنان اور مقامی پنچایت کے باشندگان غیر معینہ دھرنے پر ہیں۔

دربھنگہ: تعمیراتی کام میں بدعنوانی کے خلاف 12 دنوں سے دھرنا
دربھنگہ: تعمیراتی کام میں بدعنوانی کے خلاف 12 دنوں سے دھرنا
author img

By

Published : Mar 25, 2021, 7:47 PM IST

دھرنے پر بیٹھے بھاکپا مالے کے رہنما ابھیشیک کمار نے ای ٹی وی بھارت سےکہا کہ' گزشتہ 12 دنوں سے ہم لوگ احتجاج اور مظاہرے کے ذریعے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن ضلع انتظامیہ اس معاملے پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ' متعلقہ پنچایت کے سابق مکھیا سریس لال دیو، جگدیس مہتو سمیت تین مقامی افراد بھی اس پورے معاملے کے پیش نظر بھوک ہڑتال شروع کر رہے ہیں۔

دربھنگہ: تعمیراتی کام میں بدعنوانی کے خلاف 12 دنوں سے دھرنا

انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ واڑد کے وارڈ رکن جو درجہ فہرست ذات سے تعلق رکھتی ہیں اسے موجودہ مکھیا کے ذریعے الزام لگاکر سازش کے تحت پھنسایا گیا ہے ان کے مطابق متعلقہ واڑد کو آج تک نہ تو کوئی چیک سونپا گیا اور نہ ہی دوسری متعلقہ چیز، واڑد کی رکن کو مکھیا کے شہ پر غلط مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

وہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ' عمارت تعمیراتی شعبہ کے ذریعے کئے گئے'جل مینار' تعمیر میں مکھیا کی بدعنوانی بھی واضح ہے اور اس بدعنوانی کو چھپانے کے لئے مکھیا اور متعلقہ بی ڈی او نے جے سی بی مشین کے ذریعے جل مینار کو منہدم کر دیا تاکہ اس میں کی گئی بدعنوانی کا راز ردب جائے اور تمام تر الزامات وارڈ رکن پر لگا دیا جائے، آخر میں ابھیشیک کمار نے کہا کہ' گزشتہ 12 روز سے غیر معینہ دھرنے پرہم لوگ ہیں، انتظامیہ اگر بدعنوانی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی نہیں کرتی ہے تو اس احتجاج اور مظاہرے کو مزید تیز کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.