ETV Bharat / city

وزیر اعلی نتیش کمار نے سیلاب متاثرین کیمپ کا لیا جائزہ - راحت رسانی کے کام کا جائزہ

وزیر اعلی نتیش کمار نے سیلاب متاثرہ علاقے کا ہوائی سروے کیا۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کیمپ کا بھی جائزہ لیا۔

Chief Minister Nitish Kumar inspects flood victims' camp
وزیر اعلی نتیش کمار نے سیلاب متاثرین کیمپ کا لیا جائزہ
author img

By

Published : Aug 5, 2020, 7:20 PM IST

ریاست بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے بدھ کے روز دربھنگہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا ہوائی سروے کیا اور ہوائی سروے کے بعد دربھنگہ کے صدر تحصیل کے سیسو مغربی پنچایت کے مکھناہی مڈل اسکول واقع سیلاب متاثرین کیمپ میں چلائے جا رہے راحت رسانی کے کام کا جائزہ لیا اور وہیں اس دوران کورونا سے بچاؤ کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

ویڈیو

دربھنگہ کے کلکٹر نے وزیر اعلی نتیش کمار کو بتایا کہ مکھناہی مڈل اسکول کے کل آٹھ کمروں میں 56 سیلاب متاثرین افراد قیام کیے ہوئے ہیں، ان سب کے لیے دو وقت کا کھانا۔پانی، بیت الخلا، بستر روشنی، پنکھا اور طبی خدمات وغیرہ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے، وہیں اس دوران وزیر اعلی نتیس کمار نے ہاتھ دھونے کی مشین کو دیکھا جو یونیسف کے ذریعے لگوایا گیا ہے۔

مڈل اسکول کے ہال میں سیلاب متاثرین کو کھانا کھلایا جا رہا تھا وہاں بھی وزیر اعلی نے جائزہ لیا۔ انہوں نے کھانے کے متعلق جانکاری بھی حاصل کی۔ وہیں وزیر اعلی نے اپنے ہاتھوں سے کیمپ میں رہ رہے بچوں کو بسکٹ بھی تقسیم کیا۔ کیمپ میں موجود ڈاکٹروں سے طبی سہولیات کے متعلق جانکاری حاصل کی۔ وہیں اس دوران انہوں نے موقع پر موجود اعلی افسران کو ضروری ہدایات بھی دیے۔

وزیر اعلی کے ساتھ وزیر مدن سہنی، رکن اسمبلی سنجے سراوگی، سکریٹری دیپک کمار، محکمہ تعمیرات کے سکریٹری چنچل کمار و دیگر اعلی افسران موجود تھے۔ مذکورہ بالا باتوں کی جانکاری ضلع انفارمیشن افسر نے دی کیونکہ وزیر اعلی کے پروگرام میں میڈیا اہلکاروں کے جانے پر پابندی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.