ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں پولیس نے گاڑی چیکنگ کے دوران شراب مافیا پربھات کمار کو گرفتار کر لیا ہے ان کے دو ساتھیوں کو بھی بھی پولیس نے گرفتار کیا ہے، پولیس کے پربھات کمار کو کافی دنوں سے تلاش کررہی تھی۔
اطلاعات کے مطابق دربھنگہ سٹی ایس پی یوگیندر کمار کی قیادت میں گاڑی چیکنگ کی جا رہی تھی پربھات کمار اور اس کے دو ساتھی ایک لاکھ روپے اور دو پستول اور درجنوں کارتوس اور موبائل وغیرہ لے کر جا رہے تھے اسی دوران پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔
پوچھ گجھ میں دونوں نے پولیس کو بتایا کہ پیسے شراب کے ہیں اور وہ پارٹی سے شراب کا پیسہ لیکر واپس سمستی پور جا رہے تھے، وہ لوگ پربھات چودھری کے لیے کام کرتے ہیں جو سمستی پور کے رہنے والے ہیں۔
اس کے بعد دربھنگہ پولیس نے جرائم پیشہ ملزم کو شیام بابو اور امیت کمار کی نشاند ہی پر سمستی پور پولیس کی مدد سے گرفتار کیا گیا، بتایا جا تا ہے کہ پربھات کمار چودھری ولد سنجے چودھری سمستی پور کے چکمہسی تھانہ علاقے کا رہنے والا ہے، ان کی گرفتاری 13 جنوری کی رات ہوئی تھی۔
دربھنگہ کے ایس ایس پی بابو رام نے بتایا کہ جب پولیس پربھات چودھری کے گھر پر پہنچی تو وہ اپنے چھت سے بھاگنے کی کوشش کرنے لگا لیکن پولیس نے اسے گرفتار کر لیا وہیں ان گرفتار افرا کا ایک گروپ بھی کام کر رہا ہے جسے پولیس تلاش کررہی ہے۔
ای ٹی وی بھارت سےبات کرتے ہوئے دربھنگہ کے ایس ایس پی بابو رام نے کہا کہ یہ ان کے لیے بہت بڑی کامیابی ہے، کیونکہ شراب مافیا پربھات چودھری کی بہت دنوں سے تلاش تھی، یہ گاڑی لوٹ کر اس سے اپنے شراب کی سپلائی کیا کرتا تھا۔
وہیں گرفتار شدہ پربھات کمار کے خلاف سمستی پور ضلع اور دربھنگہ میں کئی مقدمات درج ہیں پولیس مزید پوچھ گجھ کر تحقیقات کررہی ہے۔