ETV Bharat / city

دربھنگہ: تالاب سے تاریخی حیرت انگیز مچھلی برآمد - ایک مچھلی لوگوں کے تجسس کا موضوع

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں ماہی گیروں کو ایک عجیب و غریب مچھلی ملی ہے جو دربھنگہ مہاراج کے شاہی علامت پنکھ والی مچھلی سے کافی حد تک ملتی ہے۔ اسی دوران، ماہی گیر نے اس حیرت انگیز مچھلی کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Amazing fish found in historic Rambagh complex at Darbhanga
دربھنگہ: تالاب سے تاریخی حیرت انگیز مچھلی ملی
author img

By

Published : Jul 4, 2020, 11:49 AM IST

ضلع میں ایک مچھلی لوگوں کے تجسس کا موضوع بنی ہوئی ہے۔ دربھنگہ راج کے تاریخی رامباگ کیمپس کے تالاب سے عجیب و غریب شکل اور ساخت کی یہ مچھلی ماہی گیر گنپت ساہنی کے جال میں پھنس گئی۔ جب گنپت نے اس مچھلی کو دیکھا تو اس کے تعجب کا ٹھکانہ نہیں رہا کیوں کہ اس نے اس سے قبل کبھی ایسی مچھلی نہیں دیکھی تھی۔

ویڈیو

اس مچھلی کا رنگ سیاہ ہے اور اس کے جسم پر بھوری رنگ کے نشانات ہیں۔ اس کے جسم پر پنکھوں کی طرح کا ڈھانچہ بھی بنا ہے جبکہ اس کا منہ عام مچھلی کی طرح نہیں ہے۔ کچھ لوگ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ یہ مچھلی دربھنکہ مہاراج کے شاہی علامت والی مچھلی سے کافی حد تک ملتی ہے۔

ماہی گیر کو اس مچھلی کا نام نہیں پتہ ہے۔ ماہی گیر کے مطابق یہ ایک جنگلی مچھلی ہے۔ لوگ مچھلی کو دیکھنے کے لیے دکان پر ہجوم لگا رہے ہیں۔ دوسری جانب ماہی گیر نے مچھلی کو فروخت نہیں کرنے کا اور شو کیس میں سنبھال کر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.