ETV Bharat / city

دربھنگہ: 79 سالہ خاتون نے کورونا کو شکست دی

author img

By

Published : May 31, 2021, 12:22 PM IST

سابق اے ایم یو طلبہ یونین کے صدر ڈاکٹر مشکور احمد عثمانی کی نگرانی میں چل رہے ڈاکٹر ذاکر حسین ٹیچر ٹریننگ کالج میں مفت کووڈ کیئر سینٹر میں گزشتہ روز تین کورونا مریضوں کو صحتیابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا، جس میں ایک 79 سالہ خاتون بھی شامل ہیں۔

79 year old ladies defeat coronavirus in darbhanga
دربھنگہ: 79 سالہ خاتون نے کورونا کو شکست دی

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے ڈاکٹر ذاکر حسین ٹیچر ٹریننگ کالج میں قائم مفت کووڈ کیئر سینٹر میں زیر علاج ایک 79 سالہ خاتون نے کورونا وائرس کو شکست دے کر گھر جاچکی ہیں۔

ڈاکٹر ذاکر حسین ٹیچر ٹریننگ کالج میں قائم مفت کووڈ کیئر سینٹر ٹیم یونائٹ فور چینج کہ ذریعے چلایا جا رہا ہے، جس کی نگرانی سابق اے ایم یو طلبہ یونین کے صدر ڈاکٹر مشکور احمد عثمانی کر رہے ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر عثمانی نے کہا کہ اس وبا سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ساتھ ملکر ہمت سے لڑنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اس سینٹر سے تین کورونا مریض صحتیاب ہو کر ڈسچارج ہوگئے، جس کے لیے یہاں کے نرسنگ اسٹاف اور ڈاکٹرز کی ٹیم قابل مبارکباد ہے جو دن رات یہاں پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اس سینٹر میں مریضوں کے لیے آیسولیشن بیڈ، آکسیجن اور دیگر ضروری چیزیں موجود ہیں، اس سینٹر کا ایک ہی مقصد ہے کہ لوگوں کو بنیادی دوا کے ساتھ مفت علاج اور مریضوں کو مفت کھانا فراہم کیا جائے۔

یونائٹ فور چینج کے 20 سے زائد کارکنانِ کووڈ مریضوں کی مدد کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں، عثمانی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں مریضوں کو خدا کے بھروسے چھوڑ دیا گیا ہے، ہمارے جیسے این جی او ہی ہیں جو لوگوں کی جان بچانے کے لیے آگے آرہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا وبا کے اس دور میں مریض ڈپریشن کے شکار ہو رہے ہیں ایسے میں ہمارا اسٹاف ان کی کاونسلنگ بھی کر رہا ہے، سینیئر ڈاکٹرز کی نگرانی میں مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔ ایسے مریضوں کے لیے او پی ڈی سہولیات بھی فراہم ہے جو صبح 09 بجے سے شروع ہو جاتی ہے۔

ڈاکٹر عثمانی نے اس یونائٹ فور چینج کے کارکنوں عادل اعظم، شاداب اختر، اسجد، دانش، رضوان، شوم جھا، اور دیگر کارکنان کا بھی شکریہ ادا کیا، جو دن رات یہاں کام کر رہے ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ بہار میں یہ سینٹر اپنے آپ میں پہلا سینٹر ہے جسے کسی سیاسی جماعت کے لیڈر یا این جی او نے شروع کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.