مدھیہ پردیش کے چھندواڑا ضلع کے سیونی راستے پر سہورا مال گاؤں کے نزدیک ایک کار دو دوپہیا گاڑیوں کو ٹکر مار کر پلٹ گئی، جس سے موٹرسائکل سوار ایک بھائی بہن کی موت ہوگئی جبکہ دوپہیا گاڑی پر سوار ایک بزرگ سمیت چار لوگ زخمی ہوگئے۔ دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ ضلع میں چھندواڑا۔ سیونی راستے پر سہورا مال گاؤں کے نزدیک کل ہوئے اس حادثے میں سیونی ضلع کے پلاری گاؤں کے رہنے والے آشو ٹھاکر (21) اور ان کی بہن ساکشی ٹھاکر (20) کی موت ہوگئی اور آکانشا ٹھاکر (14) شدید طورپر زخمی ہوگئی۔
کار کی ٹکر لگنے سے دوپہیا گاڑی پر سوار چورگاؤں کے رہنے والے گووردھن (55) زخمی ہوگئے ہیں۔ اس سڑک حادثے میں سیونی سے چھندواڑا جارنے والے دوپہیا گاڑیوں کو ٹکر مارکر پلٹ گئی۔ جس سے اس میں خاتون اور بچی کو بھی چوٹیں آئی ہیں۔ شدید طورپر زخمی بزرگ اور 14 سالہ بچی کو علاج کےلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
اس معاملے میں پولیس نے کیس درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔
(یو این آئی)