ETV Bharat / city

یومیہ مزدوروں کے لیے سماجی تنظیموں کا سہارا - ضلع نوح میوات میں لاک ڈاؤن

سماجی تنظیم آر ٹی آئی منچ نے نگینہ، نوح، فیروزپور جھرکا، اور پنگواں روڈ پر بسے غریب مزدوروں کے لیے ایک ہفتے کا سوکھا راشن تقسیم کیا۔

The social organization RTI Manch distributed rations to poor workers.
یومیہ مزدوروں کے لیے سماجی تنظیموں کا سہارا
author img

By

Published : May 14, 2020, 10:08 PM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات میں لاک ڈاؤن کے دوران مزدوروں کی کفالت میں سماجی تنظیمیں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں۔

سماجی تنظیم آر ٹی آئی منچ نے نگینہ، نوح، فیروزپور جھرکا، اور پنگواں روڈ پر بسے غریب مزدوروں کے لیے ایک ہفتے کا سوکھا راشن تقسیم کیا۔

یومیہ مزدوروں کے لیے سماجی تنظیموں کا سہارا

میوات میں بسے بڑی تعداد میں ان غیرریاستی مزدوروں کی ضروریات کا خیال آر ٹی آئی منچ کی پوری ٹیم لاک ڈاؤن کے پہلے دن سے ہی کر رہی ہے۔

تنظیم کے صدر راج الدین جنگ نے بتایا کہ ای-دشا پورٹل پر مزدوروں کے اندراج میں بھی تنظیم کا نمایاں کام ہے اور انہیں گھر بھیجنے کی کوششیں بھی مسلسل کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کے تعاون سے مزدوروں کو ان کے گھر عید سے پہلے پہلے پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کو جو بھی کھانا وغیرہ تقسیم کیا گیا اس میں پولس انتظامیہ نے بھی ہمارا تعاون کیا ہے جبکہ جن لوگوں نے بھی تنظیم کو اس کام کے لیے تعاون پیش کیا ان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.