محترمہ شیلجا نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کا پیر۔منگل کو دکانیں بند رکھنے سے متعلق احکامات عوام مخالفت ہونے کے ساتھ تجارتی طبقے کو بھی پریشان کرنے والا ہے۔ اس سے پہلے ریاستی حکومت نے سنیچر۔اتوار کو دکانیں بند رکھنے کا حکم دیا تھا۔
انہوں نے حکومت کو ’کنفیوزڈ‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے تاجر طبقوں کو نوٹ بندی کی وجہ سے خاصا نقصان ہوچکا ہے جس سے انہیں نکلنے میں کئی برس لگ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پہلے ہی معیشت برباد ہوچکی ہے۔
ریاستی کانگریس صدر نے سوال کیا کہ پیر۔منگل کو دکانیں تو بند رہیں گی لیکن اس دوران شراب کی دکانیں کھلی رہنے اور ان پر لگنے والی بھیڑ اور روڈویز کی بسوں میں پوری طرح سواریوں کو بٹھانے سے کورونا انفیکشن نہیں پھیلے گا؟ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس طرح کا کوئی فیصلہ لینے سے پہلے تاجر طبقوں سے بات چیت کرنی چاہئے تھی۔
ہفتے میں دو دن دکانیں بند رکھنے کا سرکاری حکم تغلقی فرمان: شیلجا - نوٹ بندی کی وجہ سے خاصا نقصان
ہریانہ ریاستی کانگریس کے صدر کماری شیلجا نے ہریانہ کی بھارتیہ جنتار پارٹی (بی جے پی) ۔جن نائک جنتا پارٹی (جے جے پی) اتحاد حکومت کے ہفتے میں دو دن دکانیں بند رکھنے کے حکم کو تغلقی فرمان قرار دیا ہے۔