ETV Bharat / city

اسپورٹس ڈائریکٹر ڈاکٹر پرمندر کا انتقال - وزیر کھیل پنجاب

پنجاب یونیورسٹی کے اسپورٹس ڈائریکٹر ڈاکٹر پرمندر سنگھ اہلوالیہ کے انتقال پر رانا گرمیت سنگھ سوڑھی نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اسپورٹس ڈائریکٹر ڈاکٹر پرمندر کا انتقال
اسپورٹس ڈائریکٹر ڈاکٹر پرمندر کا انتقال
author img

By

Published : Oct 12, 2020, 8:28 PM IST

پنجاب یونیورسٹی کے اسپورٹس ڈائرکٹر ڈاکٹر پرمندر سنگھ اہلوالیہ کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔

وزیر کھیل پنجاب رانا گرمیت سنگھ سوڑھی نے اہلوالیہ کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

پیر کو چندی گڑھ سے جاری ایک تعزیتی پیغام میں رانا سوڑھی نے کہا کہ اہلوالیہ نے 2015 میں پنجاب یونیورسٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی اور بعد میں ڈائریکٹر بھی بنے۔ ’’انہوں نے یونیورسٹی کے کھیلوں میں شان رفتہ بحال کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ پچھلے مہینے وہ کورونا سے متاثر ہوئے تھے اور انہوں نے 14 دن قرنطینہ میں بھی گزارے تھے۔‘‘

وزیر کھیل نے کہا کہ ان کی موت سے پنجاب یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ خطے کی پوری کھیل برادری کو بہت بڑا نقصان پہنچا ہے اور ہم اس خبر سے حیران ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.