ETV Bharat / city

مرکزی ٹیم پنجاب اور چنڈی گڑھ جائے گی

پنجاب اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ چنڈی گڑھ میں کورونا میں مقامی انتظامیہ کی مدد کرنے کے لیے مرکزی ٹیم کو بھیجا جارہا ہے۔

central team will go to Punjab and Chandigarh to prevent Corona
پنجاب اور چنڈی گڑھ میں کورونا میں مقامی انتظامیہ کی تعاون کے لیے مرکزی ٹیم کو بھیجا جارہا ہے۔
author img

By

Published : Sep 6, 2020, 3:27 PM IST

صحت اور کنبہ بہبود کی مرکزی وزارت نے بتایا کہ ایک مرکزی ٹیم کو پنجاب اور دیگر ٹیم کو چنڈی گڑھ بھیجا جارہا ہے، ہر ٹیم میں چنڈی گڑھ کے پی جی آئی ایم ای آر کے کمیونٹی میڈیسن کے ایک ماہر اور بیماریوں پر قابو پانے کے قومی مرکز (این سی ڈی سی) کے ایک وبا کے ماہر شامل ہوں گے۔

یہ ٹیم 10 دن تک وہاں رہے گی اور کنٹینمنٹ سرویلانس، ٹیسٹنگ اور کورونا مریضوں کے موثر میڈیکل منیجمنٹ میں ریاست اور مرکز کے زیر انتظام ریاست کی مدد کرے گی۔

پنجاب میں اب تک کورونا کے کل 60013 معاملے سامنے آئے ہیں، جن میں سے 15731 سرگرم معاملے ہیں، پنجاب میں اب تک کل 1739 لوگ کورونا انفیکشن کے سبب جان گنوا چکے ہیں۔

چنڈی گڑھ میں اب تک انفیکشن کے 5268 معاملے درج ہوئےہیں، جن میں سے 2095 سرگرم ہیں۔

مرکزی حکومت ان ریاستوں کو مدد دینے کے لیے مرکزی ٹیم کو وہاں بھیجتی ہے، جہاں کورونا انفیکشن اور کورونا کے سبب اموات کے زیادہ معاملے سامنے آتے ہیں، کورونا انفیکشن کی شروعات سے اب تک کئی مرکزی ٹیموں کو مختلف ریاستوں میں بھیجا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.