بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے ریاست پنجاب کے فیروز پورہ میں بدھ کی رات تین پاکستانی منشیات اسمگلروں کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا۔ سرحد پر مشکوک نقل و حرکت دیکھ کر بی ایس ایف اہلکاروں نے اسمگلروں پر فائرنگ کی۔
فائرنگ کے سبب ایک شخص کی بائیں ران پر چوٹ لگی جب کہ باقی دو افراد پاکستان کی طرف لوٹنے میں کامیاب ہوگئے۔ بی ایس ایف اہلکاروں نے حراست میں لیے گئے اسمگلر سے دو منشیات کے پیکٹ بھی برآمد کیے۔
موصولہ معلومات کے مطابق پاکستانی منشیات اسمگلر فیروزپور، پنجاب میں بی او پی ستپال چوکی کے ذریعے بھارتی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں بیس کلو ہیروئن برآمد، دو منشیات اسمگلر گرفتار
زخمی شخص کو گرفتار کرکے نازک حالت میں پنجاب پولیس کے حوالے کردیا گیا جو اس وقت فیروز پور کے سول ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا سرکاری ملازموں کو 1500کروڑ روپے کا مزید تحفہ
ایس ایچ او فیروز پور چرنجیت سنگھ رندھوا نے گرفتار کیے گئے اسمگلر کی شناخت ارشد کے طور پر کی ہے جو پاکستان کے قصور شہر کے ضلع پٹو کالا کا رہائشی ہے۔
پولیس افسر نے مزید کہا کہ معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔