بدھ کے روز ہوئے اس حادثے میں 19 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ 30 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق یہ پٹاخے سکھوں کے سب سے بڑے مذہبی پیشوا گرو نانک دیو کی سالگرہ کے موقع پر پھوڑے جانے تھے۔ گرونانک کی سالگرہ کل ہے۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت ابھی باقی ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریب کے ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔
وہیں پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے بٹالا حادثے میں میجیسٹیریل جانچ کا حکم جاری کر دیا ہے ساتھ ہی ہلاک ہونے والوں کے خاندان کو دو دو لاکھ جبکہ زخمی ہونے والوں کے خاندان کو 50-50 ہزار راپئے دینے کا اعلان کیا ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔