ETV Bharat / city

بلند شہر میں سڑک حادثہ، دو افراد کی موت

author img

By

Published : Jan 26, 2021, 6:23 PM IST

ضلع بلند شہر کے کھورجا دیہی علاقہ میں ایک سڑک حادثے کی وجہ سے روہندا گاؤں کے دو افراد کی موت ہوگئی ہے۔ دونوں شخص پیر کی شب بائیک سے اپنے گاؤں واپس جا رہے تھے۔

Two killed in road accident at bulandshahar
بلند شہر سڑک حادثہ میں دو افراد کی موت

اترپردیش میں ضلع بلند شہر کے کھورجا دیہی علاقہ میں ایک سڑک حادثہ میں دو نوجوانوں کی موت ہوگئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ کھورجا دیہات علاقہ کے روہندا گاؤں کے باشندے اظہر خان (35) اور ہرکیش (25) کھورجا نگر میں سیٹنگ کا کام کرتے ہیں۔ پیر کی شب بائیک سے اپنے گاؤں واپس جا رہے تھے کہ روہندا گاؤں کے نزدیک شاہراہ پر تیز رفتار کنٹینر نے دونوں کو کچل دیا۔

موقع پر پہنچی پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے دونوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا جہاں ان کی موت ہوگئی۔

حادثہ کے بعد ڈرائیور کنٹینر کو جائے حادثہ پر چھوڑ کر فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.