مہاشیوراتری کے مد نظر بجنور علاقے کی سڑکوں کی حالت خراب ہونے کی وجہ سے مندر کے پجاری بیحد پریشان نظر آ رہے ہیں۔
بجنور کے تھانہ نجیب آباد کے ہریدور راستے کے آس پاس سڑکوں پر گہرے گڑھے ہو رہے ہیں۔ جسے لے کر 21 فروری کو مہا شیوراتری کے تہوار کا آغاز ہو چکا ہے۔
راستوں سے ہوکر گزرنے والے شیو بھکتوں کو اس بار روڈ خراب ہونے کی وجہ سے پریشانی جھیلنی پڑیگی۔ ایسے میں موٹا مہادو مندر کے پجاری روڈ کو لےکر خاصے پریشان ہیں۔
پجاری کا کہنا ہے کی انتظامیہ جلد سے جلد روڈ درست کرا دے تاکہ شیو بھکتوں کو پریشانی نہ ہو سکے۔