ریاست اترپردیش کے بجنور ضلع کے تھانہ نجیب آباد کے پٹھانپورہ میں سرکاری سستے غلے کی دکان پر دو کارڈ ہولڈرز غلہ پہلے لینے کی ضد پر اڑ گئے، دیکھتے ہی دیکھتے دونوں میں جم کر مارپیٹ ہوگئی۔
دکان کے اردگرد کافی افراتفری کا ماحول رہا کافی دیر بعد راہگیروں نے دونوں کے درمیان مصالحت کرا دی۔
سڑک کنارے کھڑی بائک پر بھی غصہ دکھاتے ہوئے اسے بھی گرا دیا کافی دیر بعد راہگیروں کی مدد سے دونوں کارڈ ہولڈرز کو سمجھا کر معاملے کو ختم کرایا گیا۔