اطلاع کے مطابق دیر شام منگلو کا اپنی بیٹی دیویہ دھنور سے جھگڑا ہوا۔ بتایا جارہا ہے کہ دیویہ کی شادی اپنی پسند سے ہوئی تھی جس پر والد سے اکثر بحث ہوتی رہتی تھی۔
پڑوسی پردیسن کے مطابق دیویہ کچھ دن پہلے گاؤں آئی تھی اور اس نے شاید موبائل کہیں رکھ کر بھول گئی ہوگی یا اس کے والد سے گم ہو گیا ہوگا۔ جس پر دیویہ برہم ہو گئی اور والد پر جان لیوا حملہ کردیا۔
لاش کو آنگن میں دفن کرنے کے بعد ماں اور بچوں کو لیکر فرار ہوگئی تھی۔
پولیس کو اس پورے معاملے کا پتہ چل گیا پولیس نےاس معاملے کی تفتیش کی جس میں یہ قتل کی واردات سامنے آئی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔ اب ماں اور بیٹی پولیس کی تحویل میں ہیں۔
پڑوس میں رہنے والے پردیسی بائی دھنور نے پولیس کو اطلاع دی۔