ETV Bharat / city

کانگریس کی خواتین مخالف ذہنیت جگ ظاہر ہے: پونیا

author img

By

Published : Jun 27, 2021, 2:04 PM IST

راجستھان میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر ڈاکٹر ستیش پونیا نے کانگریس پارٹی میں خواتین مخالف ذہنیت کو جگ ظاہر بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس حکومت کے نمائندوں کی جانب سے مغرور اور غیر مہذب زبان کا استعمال قابل مذمت ہے۔

state president of bjp in rajasthan dr satish ponia criticizes congress party
کانگریس کی خواتین مخالف ذہنیت جگ ظاہر ہے: پونیا

ڈاکٹر ستیش پونیا نے وزیر تعلیم گووند سنگھ ڈوٹاسرا کے ایک خاتون کونسلر کے ساتھ مبینہ تبصرے کے سلسلے میں سوشل میڈیا کے ذریعے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر تعلیم ہونے کے ناطے ایسی زبان استعمال کرنا آئینی ڈھانچے کی توہین ہے۔

ان کے علاوہ مرکزی وزیر مملکت برائے پارلیمان ارجن میگھوال نے کہا کہ عوام سے جھوٹ بول کر اور گمراہ کر کے حکومت میں آنے والی کانگریس حکومت اقتدار کے نشے میں ڈوب کر عوامی خدمت سے کوسوں دور چل رہی ہے۔ بیکانیر میں کسی خاتون کے ساتھ ایسا ناروا سلوک قابل مذمت ہے۔ ریاست کے عوام کانگریس کو جلد ہی جواب دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ اشوک گہلوت کو مرکزی وزیر نے ہدف تنقید کا نشانہ بنایا

ریاستی اسمبلی میں حزب اختلاف لیڈر راجیندر سنگھ راٹھور نے کہا کہ کانگریس کے ریاستی صدر اور وزیر تعلیم نے بیکانیر میں اپنی ہی پارٹی کی ایک خاتون لیڈر سے جو بدسلوکی اور توہین آمیز ریمارکس دیئے ہیں اس سے کانگریس کی خواتین مخالف سوچ ظاہر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی توہین کرنا کانگریس کا کلچر رہا ہے۔

واضح ر ہے کہ ہفتہ کے روز بیکانیر کے سرکٹ ہاؤس میں مسٹر ڈوٹاسرا سے ملنے آنے والی کونسلر انجنا کھتری ان کی بات سے ناراض ہوگئی تھیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.