ETV Bharat / city

چورو: رشوت لینے کے الزام میں بی ڈی او اور گرام سیوک گرفتار - بی ڈی او ویرپال سنگھ

چورو اے سی بی کی ٹیم نے راج گڑھ تحصیل میں 1 لاکھ 27 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے بی ڈی او اور گرام سیوک کو گرفتار کر لیا۔ ملزموں نے یہ رقم شکایت کنندہ سے 25 لاکھ کے کیے گئے ترقیاتی کاموں کی ادائیگی کے بدلے لی تھی۔

Rajasthan: 2 development officers, gram sevak arrested in graft cases
چورو: رشوت لینے کے الزام میں بی ڈی او اور گرام سیوک گرفتار
author img

By

Published : Jun 26, 2020, 12:26 PM IST

راجستھان کے چور میں اے سی بی کی ٹیم نے ضلع کی تحصیل راج گڑھ میں رشوت خور بی ڈی او اور گرام سیوک کو 1 لاکھ 27 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیاہے۔

یہ کارروائی اے ایس پی آنند پرکاش سوامی کی سربراہی میں کی گئی۔ کھڈی کے سابق سرپنچ نے اس معاملے میں شکایت دی تھی۔

شکایت کنندہ نے شکایت میں کہا ہے کہ ملزمان 25 لاکھ میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی ادائیگی کے لئے 5 فیصد کمیشن کی بنیاد پر 1 لاکھ 27 ہزار روپے رشوت مانگ رہے تھے۔

جس پر چورو اے سی بی کی ٹیم نے شکایت کی تصدیق کی اور اس ساری کارروائی کو انجام دیا۔ گزشتہ روز، اے سی بی کی ٹیم نے اس رشوت کی رقم کو گرام سیوک سریندر نہرہ کے قبضے سے برآمد کرکے ملزم بی ڈی او ویرپال سنگھ کو بھی گرفتار کرلیا۔ چورو اے سی بی کی ٹیم نے یہ پوری کارروائی اے ایس پی آنند پرکاش سوامی کی سربراہی میں کی ہے۔ کارروائی کے دوران ٹیم میں راکیش کمار مینا، راجپال، گردھاری سنگھ، دلپ کمار ، سندیپ کمار ، اوم پرکاش ، بھنور لال ، شرون کمار ، پردیپ اور ہیڈ کانسٹیبل نریندر سنگھ شامل تھے۔

ادے پور اے سی بی کی ٹیم نے چتوڑ گڑھ ضلع میں گنگرار پنچایت سمیتی کے ترقیاتی افسر روپ سنگھ گجر کو 50 ہزار کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔ ملزم نے یہ رقم جونیئر ٹیکنیکل اسسٹنٹ (جے ٹی اے) کو فارغ نہ کرنے کے بدلے میں لی تھی۔ فی الحال ، ملزم سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ اسی طرح ریاست کے بہت سے دوسرے اضلاع میں بھی، اے سی بی بدعنوانی کو کم کرنے میں مصروف ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.