ETV Bharat / city

اڈیشہ: 7 سالہ لڑکے نے مائیکروسافٹ کے امتحان میں کامیابی حاصل کر رقم کی تاریخ

author img

By

Published : Jan 27, 2021, 12:32 PM IST

وینکٹ نے گیس لیکیج کے لئے ایک سافٹ ویئر تیار کیا ہے، اگر گھر میں گیس کا رساؤ ہو تو، ایک خطرے کی گھنٹی بج جائے گی۔

Odisha
Odisha

اس جدید دور میں کمپیوٹر کی ضرورت دن بدن بڑھتی جارہی ہے حالانکہ لوگوں کو کمپیوٹر میں مہارت حاصل کرنے میں برسوں لگتے ہیں لیکن اڈیشہ کے ضلع بَلانگیر کے ایک سات سالہ لڑکے نے نامور سوفٹ ویئر کمپنی مائیکرو سافٹ کے ایم ٹی اے کے امتحان میں کامیابی حاصل کر تاریخ رقم کی ہے۔

کے وینکٹ رمن پٹنائک نے مائیکرو سافٹ ٹیکنالوجی ایسوسی ایٹ (ایم ٹی اے) کے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔

اڈیشہ: 7 سالہ لڑکے نے مائیکروسافٹ کے امتحان میں کامیابی حاصل کر رقم کی تاریخ

بالنگیر کا ونڈر بوائے کے نام سے مشہور وینکٹ رمن پٹنائک نے کہا کہ 'حال ہی میں میں نے مائیکرو سافٹ ٹیکنالوجی ایسوسی ایٹ (ایم ٹی اے) کا امتحان دیا۔ اس کے لئے ضروری آن لائن تربیت لی تھی۔ آن لائن کوڈنگ سے متعلق بہت سارے سوالات تھے۔ میں نے ان سوالات کے جواب دئے۔

وینکٹ رمن بَلانگیر شہر کے پیلیس لائن میں رہتے ہیں۔ ان کے والد ایک بینک میں انٹرنیٹ ڈومین پر کام کر رہے ہیں، ان کی والدہ مغربی اڈیشہ میں بجلی کی تقسیم کاری کمپنی ویسکو کی ملازم ہیں۔ ان کے گھر والوں کےمطابق وینکٹ نے تقریباً دو سال قبل کمپیوٹر کوڈنگ میں دلچسپی لینی شروع کی تھی۔ سافٹ ویئر کی تعلیم میں اپنے بیٹے کی دلچسپی دیکھ کر ان کے والد نے اسے بنگلور کے ایک آن لائن کمپیوٹر کوڈنگ اسکول میں داخلہ دلوانے کا فیصلہ کیا۔ تاہم اسکول کے عہدیداروں کو اس بارے میں شبہ تھا کہ وہ وینکٹ جیسے سات سالہ لڑکے کو اپنے انسٹی ٹیوٹ میں کس طرح داخلہ دیں گے لیکن داخلہ امتحان کے نتائج کو دیکھنے کے بعد وہ ذہین وینکٹ کا داخلہ لینے سے انکار نہیں کرسکے۔

وینکٹ کے والد کلدیپ پٹنائک نے بتایا کہ 'وینکٹ رمن نے دو سال قبل کمپیوٹر کوڈنگ میں دلچسپی ظاہر کی تھی، اس وجہ سے ہم نے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ میں کبھی نہیں چاہتا تھا کہ وینکٹ کسی وجہ سے ناراض ہو، جب ہم اسے بنگلور کے کمپیوٹر کوڈنگ انسٹی ٹیوٹ میں داخلے کے لئے لے گئے تو اسکول کے حکام کو اس بات کا یقین نہیں آیا۔ اس کے بعد وینکٹ نے ان کے ہر سوال کا صحیح جواب دیا۔ ایسی صورتحال میں طالب علم کو اپنے والدین سے تعاون ملنا چاہئے۔ ہم یقنی طور پر وینکٹ کو پورا تعاون دیں گے۔''

گھر پر رہتے ہوئے اور اپنی اسکول کی تعلیم جاری رکھتے ہوئے وینکٹ نے کمپیوٹر کوڈنگ کی تعلیم شروع کی۔ چھ سال کی عمر میں وینکٹ نے 150 موبائل ایپس بنا کر سب کو حیران کردیا۔ اس کے لئے انہیں کئی عالمی معیار کے اداروں سے ایوارڈ مل چکے ہیں۔ مائیکرو سافٹ ٹیکنالوجی ایسوسی ایٹ امتحان میں کامیابی کے بعد وینکٹ کا نام انڈیا بک آف ریکارڈ میں درج کیا گیا ہے۔ وہ سافٹ ویئر ٹکنالوجی کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات جمع کرنے کے لئے محنت کرتے رہتے ہیں۔

وینکٹ کی والدہ ڈی پرمیلا کا کہنا ہے کہ 'وینکٹ اب صرف سات سال کا ہے۔ اس نے مائیکروسافٹ ٹکنالوجی کا امتحان دیا۔ وینکٹ کا امتحان پانچ کمپیوٹر زبانوں میں لیا گیا۔ اس نے جاوا، جاوا پایتھن، ایچ ٹی ایم ایل، سی ایس ایس اور ڈیٹا بیس کمپیوٹر زبانوں کے امتحانات دئے۔ ہم سب اس کی کمپیوٹر کوڈنگ میں پڑھائی کے لئے مدد کررہے ہیں۔'

وینکٹ نے کہا کہ 'میں دن میں چھ گھنٹے کمپیوٹر کوڈنگ کا مطالعہ کرتا ہوں۔ اس کے ساتھ میں روزانہ دو گھنٹے مشق کرتا ہوں۔ میری خواہش مستقبل میں خلائی سائنسدان بننا ہے۔'

اب وینکٹ نے گیس لیکیج کے لئے ایک سافٹ ویئر تیار کیا ہے۔ اگر گھر میں گیس کا رساؤ ہو تو، ایک خطرے کی گھنٹی بج جائے گی۔ وینکٹ مستقبل میں خلائی سائنسدان بننا چاہتے ہیں جس میں ان کی مہارت اور ذہانت کافی مددگار ثابت ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.