ریاست اڈیشہ میں 29 مئی کے بعد پہلی بار یومیہ کیسز آٹھ ہزار سے نیچے درج کیے گئے ہیں۔ اس سے قبل 28 مئی کو کورونا کے 7188 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔
جمعہ کے روز سامنے آنے والے کیسز میں سے 4331 کوارنٹائن سینٹر سے اور 3398 مقامی رابطے کے کیسز ہیں۔
سرکاری ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ریاست کے کئی اضلاع میں گزشتہ کچھ دنوں میں نئے کووڈ کیسز میں قابل ذکر کمی دیکھی گئی ہے اور ریاست کی کل پوزیٹیوٹی ریٹ (ٹی پی آر) مزید کم ہو کر 11.2 فیصد ہو گئی ہے۔
جمعرات کو 10434 افراد کے صحتیاب ہونے کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 713055 ہو گئی۔ گزشتہ 12 دنوں میں یومیہ بنیاد پر صحتیاب ہونے کے کیسز یومیہ پائے جانے والے کورونا کیسز سے زیادہ ہو گئے تھے۔ اس دوران فعال کیسز کم ہو کر 82679 ہو گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق کھردا ضلع میں 11740 فعال کیسز ہیں جو ریاست میں سب سے زیادہ ہیں جبکہ نوآپڑہ ضلع میں سب سے کم 412 فعال کیسز ہیں۔
سرکاری ذرائع نے مزید بتایا کہ تین جون کی آدھی رات تک ریاست میں تقریباً 12040830 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا اور ان میں سے 798699 افراد یعنی تقریباً 6.63 فیصد افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 39 کووڈ مریضوں نے مختلف کووڈ اسپتالوں میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ ان میں کھردھا ضلع کے زیادہ تر چھ اور انگُل، جھارسُگوڑہ، کالاہانڈی، رائے گڑھ اور سندرگڑھ کے تین تین مریض شامل ہیں۔ ریاست کے چھ اضلاع میں دو دو موتیں ہوئی اور دیگر چھ اضلاع میں ایک ایک موت درج کی گئی۔
وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک نے اس درمیان سی ایم ریلیف فنڈ (سی ایم آر ایف) سے کٹک میونسپل کارپوریشن کو کووڈ مینیجمنٹ کو مزید مضبوط کرنے کے لیے 15 کروڑ روپیے منظور کیے ہیں۔