ETV Bharat / city

اڈیشہ میں کورونا کے 2752 نئے کیسز، نو مریضوں کی موت - کورونا کو شکست

اڈیشہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 2752مثبت کیسز کی تصدیق کے ساتھ ہی ریاست بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 85ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔

اڈیشہ میں کورونا کے 2752 نئے کیسز، نو مریضوں کی موت

author img

By

Published : Aug 25, 2020, 6:02 PM IST

اڈیشہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس ’کووِڈ۔19‘ کے ریکارڈ 2752 کیسز درج کیے گئے اور اس کے ساتھ ہی ریاست میں عالمی وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 84,231 ہوگئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 428 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے ذرائع کے مطابق 30 اضلاع کے قرنطینہ مراکز کے 1708 کیسز اور مقامی سطح کے 1044 کیسز شامل ہیں۔

ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی وبا کورونا وائرس سے نو افراد کی موت ہو گئی ہے جس کے بعد اب تک اس وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 428 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس سے گنجم اور سندر گڑھ میں دو دو جبکہ بلنگیر، کٹک، بالیشور، گجپتی اور کُھردا اضلاع میں ایک ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں کورونا کے معاملے 31 لاکھ سے تجاوز

ذرائع نے بتایا کہ ریاست کے 12 اضلاع میں 100 سے زیادہ کیسز درج کیے گئے ہیں جن میں ضلع کُھردا سے 423 کیسز درج کیے گئے اور کٹک میں 247، جاجپور میں 217، گنجم میں 212، رائے گڑھ میں 177، کوراپُٹ میں 174، پوری میں 144 اور میور بھنج میں 137 کیسز درج کیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں کٹک، جاجپور اور ضلع گنجم میں 200 سے زیادہ اور ضلع کُھردا میں 400 سے زیادہ کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس سے گنجم میں اب تک 181، کُھردا میں 55، سندر گڑھ میں 30، کٹک میں 26، رائے گڑا میں 21، گجپتی میں 18، نیاگڑھ میں 12 اور پوری میں 10 افراد کی موت واقع ہو چکی ہے۔ ان آٹھ اضلااع میں ریاست کے 82 فیصد کورونا متاثر مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت سمیت عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 24 اگست کی نصف شب تک ریاست میں 14,21,958 سیمپل کا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے 84231 کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

وہیں گزشتہ دو دنوں میں 4648 کورونا مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر54,505 تک پہنچ گئی ہے۔ ریاست میں فی الحال 26,602 کورونا متاثرین کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔

ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 31لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 24لاکھ افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ وہیں اس وبائی مرض سے مرنے والوں کی تعداد 58ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.