ETV Bharat / city

لاک ڈاؤن: یومیہ مزدوراب بھی پیدل سفر کرنے پر مجبور

بھوپال کے ودیشہ میں لاک ڈاؤن کے دوران پھنسے یومیہ مزدور اب اپنے گھروں کے لیے تیز دھوپ کے باوجود پیدل ہی نکلنے پر مجبور ہوگئے ہیں جس کے سبب بچوں کو بھی دھوپ میں پیدل سفر کرنا پڑ رہا ہے۔

workers reaching their villages after walking thousands of kilometers in vidisha
لاک ڈاؤن: روزینہ مزدوروں ابھی بھی پیدل سفر کرنے پر مجبور
author img

By

Published : Apr 30, 2020, 11:55 PM IST

ضلع بھوپال میں لاک ڈاؤن کے دوران پھنسے یومیہ مزدور اپنے گاؤں جانے کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت نہ ہونے کے سبب پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں، مزدوروں کے ساتھ ان کا پورا کنبہ اور چھوٹے بچے بھی سفر کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

روزینہ مزدور بھوپال سے 50 کلو میٹر دوری طئے کرنے کے بعد ودیشہ پہنچ گئے ہیں اور کچھ مزدوروں کو مختلف اضلاع میں پہنچنا ہے۔ کچھ مزدور اپنے کنبے کے ساتھ عمریا ضلع جا رہے ہیں تو کچھ ساگر ضلع کے منگاولی جارہے ہیں۔ ابھی ان کارکنوں کو 450 کلومیٹر اور کچھ کو 650 کلومیٹر سفر طئے کرنا باقی ہے۔

یہ مزدور بھوپال کی مختلف نجی کمپنیوں میں کام کرتے تھے ان کا کہنا ہے کہ جب سے لاک ڈاؤن ہوا اس وقت سے وہ پھنس گئے ہیں، راستے میں کئی بار گاڑیوں سے لفٹ مانگنے کی کوشش کی لیکن لفٹ نہ ملنے پر تمام لوگ پیدل ہی اپنے گاؤں کے لیے روانہ ہوگئے۔

مزدور بتاتے ہیں کہ ابتدا میں کھانے کا بھی انتظام کیا جارہا تھا لیکن اب بہت زیادہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کی وجہ سے انہیں بھوکے ہی سفر کرنا پڑ رہا ہے۔

مزدوروں کا مزید کہنا ہے کہ جس فیکٹری میں وہ کام کرتے تھے وہ اب مکمل طور پر بند ہے۔ اس کے کھلنے کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے لہذا ہم اپنے گاؤں جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.