ریاست مدھیہ پردیش کی شیوراج حکومت میں صوبے میں خواتین اور بچیوں کے ساتھ عصمت دری کی واردات میں مسلسل اضافے اور خواتین کے خلاف جرائم میں تیزی سے بڑھتی واردات کے متعلق آج بھوپال کی لیلی ٹاکیز نیلم پارک چوراہا سے خواتین نے مدھیہ پردیش مرکزی اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی عارف مسعود کی قیادت میں گورنر ہاؤس کا محاصرہ کرنے کے لئے روانہ ہوئیں۔
آپ کو یہاں واضح کرتے چلیں کہ ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع سیدھی، کھنڈوا، امریا، گوالیار اور بھوپال سمیت مزہ دیش کے مختلف اضلاع میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی شیو راج حکومت میں خواتین کے خلاف جرائم میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔
احتجاج کے دوران رکن اسمبلی عارف مسعود نے کہا صوبائی حکومت کے ذریعے زمین مافیا، نشے کے کاروباریوں اور دیگر جرائم پیشوں کے خلاف حکومت مہم چلا رہی ہے لیکن پورے صوبے میں خواتین اور بچیاں محفوظ نہیں ہیں۔ اس لیے بی جے پی حکومت کو خواتین اور بچیوں کے خلاف ہو رہے جرائم اور عصمت دری کے معاملے میں بھی بڑی کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کی آج بھوپال کی سبھی مذہب کے خواتین مل کر گورنر ہاؤس کا محاصرہ کر انہیں میمورینڈم دے رہی ہیں۔
واضح ہو کہ ضلع انتظامیہ اور محکمہ پولیس کے ذریعے عارف مسعود کی قیادت میں گورنر ہاؤس کا محاصرہ کرنے جارہی خواتین کو راستے میں ہی روک کر میمورنڈم لے لیا گیا۔